Header Ads Widget

ریٹائرڈ جرنیل ججز، اور سول بیورو کریٹس کی دوبارہ ملازمت پر پابندی کا بل مسترد

ویب ڈیسک اسلام آباد: رٹائرڈ جرنیلوں، ججوں اور سول بیورو کریٹس کی دوبارہ ملازمتوں پر پابندی عائد کرنے کابل حکومت نے مسترد کر دیا۔ گزشتہ روز قومی اسمبلی اجلاس میں سول سرونٹ ایکٹ 1973میں ترمیم کا بل قادر مندو خیل نے پیش کیا۔

رکن قومی اسمبلی قادر مندو خیل نے بل پیش کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں چار سالوں میں حکومت نے ایک بھی ملازمت نہیں دی۔مشرف دور میں اداروں میں 600 سے زائد ججز، جرنیلوں اور سول بیورو کریٹس کو دوبارہ ملازمتیں دی گئیں جب حاضر سروس جج کو پتہ ہوگا کہ ریٹائرمنٹ کے بعد دوبارہ ملازمت مل جانی ہے تو وہ انصاف کیسے کر پائے گا۔ پڑھے لکھے نوجوان ملازمتوں کے حصول کیلئے پھر رہے ہوتے ہیں اور یہاں ریٹائر افسران کو دوبارہ بھرتی کر لیا جاتا ہے۔ بل کی وزیر پارلیمانی امور مرتضی جاوید عباسی نے مخالفت کر دی، انہوں نے کہا کے یہ ممکن نہیں اس سے حکومت کیلئے پیچیدگی پیدا ہوگی ۔اس سے تجربہ کار لوگوں کی قلت پیدا ہو جائے گی۔ حکومت کی جانب سے بل کی مخالفت پر بل مسترد کر دیا گیا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج وزیٹرس روزانہ

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج  وزیٹرس روزانہ
We design display advertise your business card & label contents