Header Ads Widget

حیسکو 132 کے وی گرڈ اسٹیشن-1 سوسائٹی نوابشاھ برساتی پانی میں مکمل ڈوب گئی، سوشل میڈیا پر وڈیو وائرل

 بلاگر مانیٹرنگ ویب ڈیسک | نوابشاھ| 27 اگست 2022

آواز ٹی وی کے جانے مانے رپورٹر اے کے ڈاہری نے حیسکو 132 کے وی گرڈ اسٹیشن میں اندر جاکر سوئچ یارڈ اور پاور ٹرانسفارمر سیکشن کا وڈیو بنایا اور سوشل میڈیا پر وائرل کردیا، جس میں یہ کلیئر نظر آ رہا ہے،

کہ حیسکو 132 کے وی گرڈ اسٹیشن سوسائٹی نوابشاھ مکمل طور ڈوبی ہے، اور سوئچ یارڈ میں بھی پانی بھرا ہوا ہے۔ جس کی وجہ سے اس گرڈ اسے نکلنے والے 16 سے زائد فیڈرز پر اس وقت سپلائی مکمل طور معطل ہے۔ 

آج بارش کو رکے ہوئے تیسرا دن ہے، مگر حیسکو کے اتنے بڑے ادارے کے سربراہ جناب نور احمد سومرو نیند سوئی ہوئے ہیں، ایس ای (جی ایس او) سرکل حیسکو حیدرآباد کے پاس شاید اس گرڈ کا چارج نہیں ہے، 

یا پھر حیسکو (سول ڈویژن) میں حیسکو چیف نور احمد سومرو کے کماؤ پوت ایس ڈی او (سول) ظفر سومرو جس کو زبردستی ایگزیکٹو انجنیئر حیسکو (سول ڈویژن) کی چارج دی ہوئی ہے، جس کی یہ اولین ذمیداری ہے، کہ وہ حیسکو کے تمام گرڈ اسٹیشن اور کالونیز سے اسٹاف انگیج کرکے برساتی پانی نکالنے کیلئے فوری اقدامات کرے، مگر وہ شاید حیسکو چیف نور احمد سومرو اور دیگر حیسکو افسران کی نوکری اور تیمارداری میں کچھ زیادہ ہی مصروف ہے۔ 

تاہم شہری انتظامیہ حیسکو اسٹاف کے ساتھ مل کر پانی گرڈ سے نکالنے کیلئے مشینری دے رہی ہے اور امید کی جا سکتی ہے کہ 02 یا چار دن میں گرڈ سے پانی نکل جائے گا اور اس گرڈ کے تمام فیڈرز پر بجلی بحال ہو جائیگی۔



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج وزیٹرس روزانہ

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج  وزیٹرس روزانہ
We design display advertise your business card & label contents