بلاگر مانیٹرنگ ویب ڈیسک| ٹنڈو الہیار | 27 اگست 2022
بلاگر ٹیم کو موصول ہونے والی انفارمیشن کے مطابق آپریشن سب ڈویژن حیسکو ٹنڈو الہیار کی حدود میں اسسٹنٹ لائین مین عبدالعزیز خانزادہ
فیضان مدینہ کے ٹرانسفارمر پر کام کر رہے تھے، کہ اچانک ان کو حادثہ پیش آیا، اور وہ فیٹل ایکسیڈنٹ کا شکار ہوکر زمین پر آ گرے اور ان کی موت واقع ہوگئی۔ تاہم حادثے کے متعلق مزید معلومات تاحال موصول نہیں ہوئی۔ جب یہ حادثہ ہوا ہے اس سے چند گھڑیاں پہلے وفاقی منسٹر آف اینرجی اینڈ پاور ڈویژن خرم دستگیر حیسکو واٹر ونگ کالونی کے کانفرنس روم میں میڈیا سے بات کر رہے تھے، جو 02 دن پہلے حیسکو کی وزٹ پر ہیں،
مگر حیسکو انتظامیہ نے منسٹر صاحب کو اپنی نالائقی اور نااہلی، مہا کرپشن، عقربا پروری اور کارکردگی دکھانے کے بجائے انہیں اجرک کے تحفے دیکر حیسکو کی تباہی و بربادی سے آگاہی دینے سے دور رکھا ہے۔ حیسکو چیف نور احمد سومرو اور ہائیڈرو پاکستان واپڈا ہائیڈرو کے چیئرمین عبداللطیف نظامانی وفاق منسٹر برائے وزارت (توانائی اور بجلی) کی خوب خاطر توازن میں مصروف ہیں اور خوب نمبر بڑھانے کے چکر میں ہیں۔ دوسری طرف حیسکو کی بربادی کھل کر (سوشل میڈیا) پر حیسکو انتظامیہ کی ناقص کارکردگی کا آئینہ دکھا رہی ہے۔
0 تبصرے
ہمیشہ یاد رکھیئے اپنی منزل کی جانب سفر میں لوگ آپ کے راستے میں پتھر بچھائیں گے۔ مگر یہ آپ پر منحصر ہے کہ آپ ان پتھروں سے اپنے لیئے کیا بنائیں گے؟ مشکلات کی ایک دیوار یا مشکلات سے بھرپور منزل کو پار کرنے کیلئے کامیابی کی ایک پل؟ ایک نصیحت ہے کہ اپنی زندگی کو مثالی بنائیں اور کچھ ایسا کر کے دکھائیں۔ جو آپ سے پہلے کسی نے نہ کیا ہو؟ زندگی کامیابی کی طرف مسلسل ایک جدوجہد کا نام ہے۔ بے حس بے مقصد اور بے وجہ زندگی کسی کام کی نہیں۔ لہٰذا سچ کی پرچار کریں، ظالم کے خلاف مظلوم کی حمایت میں ڈٹ کر کھڑے ہو جائیں اور انسانیت کی خدمت کر کے اعلیٰ ظرف ہونے کا ثبوت دیں۔ یہ ہی زندگی ہے۔