بلاگر مانیٹرنگ ویب ڈیسک حیدرآباد | ہفتہ | 20 اگست 2022
بلاگر ٹیم کو موصول ہونے والی انفارمیشن کے مطابق کل مورخہ 19 اگست بروز جمعتہ المبارک کو آپریشن سب ڈویژن حیسکو حالی روڈ کے علاقے الوحید کالونی میں 200 کے وی ٹرانسفارمر پول پلیٹ فارم سے نیچے زمین پر آ گرا۔ مگر وہاں موجود کسی انسانی جان کا ضیاء نہیں ہوا۔
حیسکو چیف ایگزیکٹو آفیسر نور احمد سومرو کی کارکردگی ویسے ہی سر چڑھ کر بول رہی ہے لیکن حالیہ بارشوں نے حیسکو چیف کے پیرڈ میں خریدے گئے ناقص مٹیریل کی وجہ سے جگہ جگہ پر حیسکو املاک اور تنصیبات خود بخود گر رہی ہیں، کہیں بجلی کے پول گر رہے ہیں تو کہیں پر ٹرانسفارمر پھٹ رہے ہیں اور زمین پر گر رہے ہیں۔
تاہم حیسکو چیف دسمبر سے پہلے پہلے مال بٹور کر اپنا کام ہے بنتا اور بھاڑ میں جائے جنتا کے فارمولے پر تیزی سے کام کر رہے ہیں، ٹرانسفر پوسٹنگ، اور ٹائم اسکیل اپگریڈیشن اور پروموشن کی مد میں لاکھوں روپے بٹورنے کیلئے حیسکو ایچ آر ڈائریکٹر عثمان میمن کو اپنے ساتھ چپکائے رکھا ہے،
جو حیسکو افسران کے پروموشن سے پہلے بلاوجہ لیٹر آف ایکسپلینیشن اور شوکاز جاری کر کے افسران کو بلیک میل کر کے پروموشن سے پہلے فکس شدہ رقم وصول کر کے
پھر کلیئرنس دیکر پروموشن کر رہے ہیں، جس کے کافی سارے ثبوت ملے ہیں، دوسری طرف حیسکو جی ایس سی، اور حیسکو سول میں تعینات ایس ڈی او( سول) ظفر سومرو جو اس وقت غیر قانونی ایگزیکٹو انجنیئر کے عہدے پر تعینات ہے، جس کے لیئے مشہور ہے کہ وہ حیسکو چیف کو خود رکھنے کیلئے ہر طرح کا کام سر انجام دے سکتا ہے جو ایک عام عزتدار آفیسر کبھی نہیں کریگا۔
0 تبصرے
ہمیشہ یاد رکھیئے اپنی منزل کی جانب سفر میں لوگ آپ کے راستے میں پتھر بچھائیں گے۔ مگر یہ آپ پر منحصر ہے کہ آپ ان پتھروں سے اپنے لیئے کیا بنائیں گے؟ مشکلات کی ایک دیوار یا مشکلات سے بھرپور منزل کو پار کرنے کیلئے کامیابی کی ایک پل؟ ایک نصیحت ہے کہ اپنی زندگی کو مثالی بنائیں اور کچھ ایسا کر کے دکھائیں۔ جو آپ سے پہلے کسی نے نہ کیا ہو؟ زندگی کامیابی کی طرف مسلسل ایک جدوجہد کا نام ہے۔ بے حس بے مقصد اور بے وجہ زندگی کسی کام کی نہیں۔ لہٰذا سچ کی پرچار کریں، ظالم کے خلاف مظلوم کی حمایت میں ڈٹ کر کھڑے ہو جائیں اور انسانیت کی خدمت کر کے اعلیٰ ظرف ہونے کا ثبوت دیں۔ یہ ہی زندگی ہے۔