بلاگر مانیٹرنگ ویب ڈیسک لاہور | 22 اگست 2022
بجلی کے بلوں میں لگائے گئے ٹیکس کے خلاف لاہوریوں کا احتجاج، مختلف علاقوں میں شہریوں نے سڑکیں بلاک کرکے احتجاجی مظاہرہ کیا، بجلی بلوں کو نذر آتش کر کے حکومت وقت کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔
بجلی کے بلوں میں غیر معمولی اضافے نے شہریوں کی مشکلات بڑھا دیں، ٹمبر مارکیٹ راوی روڈ پر شہریوں نے ٹیکس کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بلوں کو آگ لگادی، شہریوں کا کہنا تھا کہ اصل بل سے زیادہ ٹیکس لگا دیا گیا ہے۔
رائیونڈ روڈ شیر شاہ کالونی دبئی ٹاؤن میں بھی شہریوں نے حکومت کے خلاف احتجاج کیا، وسن پورہ چاہ میراں کے رہائشیوں نے بھی بجلی کے بلوں میں ٹیکس کیخلاف عمر دین روڈ پر احتجاج کیا جس میں پی ٹی آئی کو آرڈینیٹر محمد علی قمر اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ علاقہ مکینوں نے حکومت اور واپڈا کے خلاف شدید نعرے بازی کی، مظاہرین نے کہا کہ دیہاڑی دار طبقہ بلوں میں اضافی ٹیکس دینے سے قاصر ہے۔
اتحاد پارک چونگی امر سدھو کے رہائشیوں نے بھی بجلی کے بلوں میں ہوشربا اضافے کے خلاف احتجاج کیا اور حکومت سے بلاوجہ ٹیکس ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔
0 تبصرے
ہمیشہ یاد رکھیئے اپنی منزل کی جانب سفر میں لوگ آپ کے راستے میں پتھر بچھائیں گے۔ مگر یہ آپ پر منحصر ہے کہ آپ ان پتھروں سے اپنے لیئے کیا بنائیں گے؟ مشکلات کی ایک دیوار یا مشکلات سے بھرپور منزل کو پار کرنے کیلئے کامیابی کی ایک پل؟ ایک نصیحت ہے کہ اپنی زندگی کو مثالی بنائیں اور کچھ ایسا کر کے دکھائیں۔ جو آپ سے پہلے کسی نے نہ کیا ہو؟ زندگی کامیابی کی طرف مسلسل ایک جدوجہد کا نام ہے۔ بے حس بے مقصد اور بے وجہ زندگی کسی کام کی نہیں۔ لہٰذا سچ کی پرچار کریں، ظالم کے خلاف مظلوم کی حمایت میں ڈٹ کر کھڑے ہو جائیں اور انسانیت کی خدمت کر کے اعلیٰ ظرف ہونے کا ثبوت دیں۔ یہ ہی زندگی ہے۔