Header Ads Widget

سیفٹی اصولوں کی خلاف ورزی، حیسکو لائین مین ایک حادثے سے بال بال بچ گیا

 بلاگر مانیٹرنگ ویب ڈیسک | حیدرآباد| 27 اگست 2022

کل مورخہ 26 اگست 2022 کو سوشل میڈیا پر ایک وڈیو وائرل ہوئی، جس میں ایک لائین مین 11 کے وی پول پلیٹ فارم پر ٹرانسفارمر کے جمپر بنا رہا تھا، کہ وہ اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکا، اور اچانک نیچے کھڑی حیسکو گاڑی کی چھت سے ٹکرا کر گراؤنڈ پر جا گرا۔ اونچائی کم ہونے اور نیچے کھڑی گاڑی کی چھت پر گرنے سے لائین مین ایک بہت بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا۔

موصول ہونے والی ابتدائی معلومات کے مطابق آپریشن سب ڈویژن حیسکو ہالا کے (نیو ہالا سٹی) کے انصاری محلہ میں دوران کام (سیفٹی بیلٹ) نہ باندھنے کی وجہ سے لائن مین محمد یوسف کے ساتھ یہ حادثہ پیش آیا۔

 جس کو بروقت ہی حیسکو گاڑی میں ہاسپیٹل لے جایا گیا، جہاں (فرسٹ ایڈ) دیکر اب ڈسچارج بھی کیا جا چکا ہے۔ تاہم  اس حوالے سے متعدد لوگوں کا کہنا تھا، کہ حیسکو جی ایم (ٹیکنیکل) اور سیفٹی ڈپارٹمینٹ (لائین مین) کی حفاظتی پالیسی کو برقرار رکھنے میں مکمل ناکام دکھائی دیتے ہیں، کہ کہیں پر لائن مین حضرات کے پاس پھٹے ہوئے دستانے اور بوٹ ہیں، تو کہیں پر ٹوٹا ہوا بیلٹ ہے، تو کہیں پر (ٹی اینڈ پی) نام کی کوئی چیز ہی نہیں ہے۔ 

جس کی وجہ سے بھی حیسکو لائین اسٹاف کے ساتھ اکثر حادثات رونما ہوتے ہیں۔ تاہم حیسکو جی ایم  (ٹیکنیکل) اور ڈائریکٹر سیفٹی کا یہ فرض بنتا ہے، کہ وہ حیسکو میں لائین اسٹاف کی حفاظت کو یقینی بنائیں اور کام کرنے کے دوران ان کی حرکات، سکنات اور سیفٹی اصولوں کا جائزہ لیں، تاکہ حیسکو لائین اسٹاف کسی بہت بڑے حادثے سے بچ سکیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج وزیٹرس روزانہ

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج  وزیٹرس روزانہ
We design display advertise your business card & label contents