بلاگر مانیٹرنگ ویب ڈیسک حیدرآباد| 22 اگست 2022
ٹرانسفارمر دھماکے سے پھٹنے اور پول پلیٹ فارم سے گرنے جیسے حادثات حیسکو میں اب روز کا معمول بن گیا ہے۔ حیسکو چیف نور احمد سومرو کی نا اہلی اور غیر کارکردگی عوام اور اعلیٰ افسران اور منسٹری کے سامنے ہے۔
سی ای ای او حیسکو نور احمد سومرو نے کرپشن کے سارے رکارڈ توڑ دیئے ہیں، اب حالت یہ ہے کہ حیسکو افسران کے ٹرانسفر پوسٹنگ اور اپگریڈیشن، پروموشن پر بھی لاکھوں روپے وصول کیئے جا رہے ہیں، اور اس غیر اخلاقی اور غیر قانونی کام میں حیسکو کے موجودہ ایچ آر ڈائریکٹر عثمان میمن، اور جڑتو ایس ڈی او حیسکو (سول) ظفر سومرو سی ای او حیسکو نور احمد سومرو کے خاص کماؤ پوت بنے ہوئے ہیں۔
آپریشن سب ڈویژن حیسکو حالی روڈ کے بعد اب یہ پتا نہیں کونسا نمبر ہے القریش کے سامنے ہیر آباد سب ڈویژن کی حدود میں 200 کے وی کا ٹرانسفارمر پول پلیٹ فارم سے نیچے آ گرا اور دیکھتے ہی دیکھتے ٹرانسفارمر کا آئل بھی ضائع ہوگیا، یہ حیسکو میں خریدے گئے ناقص میٹیریل کا سب سے بڑا ثبوت ہے۔
0 تبصرے
ہمیشہ یاد رکھیئے اپنی منزل کی جانب سفر میں لوگ آپ کے راستے میں پتھر بچھائیں گے۔ مگر یہ آپ پر منحصر ہے کہ آپ ان پتھروں سے اپنے لیئے کیا بنائیں گے؟ مشکلات کی ایک دیوار یا مشکلات سے بھرپور منزل کو پار کرنے کیلئے کامیابی کی ایک پل؟ ایک نصیحت ہے کہ اپنی زندگی کو مثالی بنائیں اور کچھ ایسا کر کے دکھائیں۔ جو آپ سے پہلے کسی نے نہ کیا ہو؟ زندگی کامیابی کی طرف مسلسل ایک جدوجہد کا نام ہے۔ بے حس بے مقصد اور بے وجہ زندگی کسی کام کی نہیں۔ لہٰذا سچ کی پرچار کریں، ظالم کے خلاف مظلوم کی حمایت میں ڈٹ کر کھڑے ہو جائیں اور انسانیت کی خدمت کر کے اعلیٰ ظرف ہونے کا ثبوت دیں۔ یہ ہی زندگی ہے۔