Header Ads Widget

سی ای او حیسکو نور احمد سومرو نے ایم ایچ جمالی کے بعد ایک اور ملازم کی (نوکری بحالی) کی اپیل رد کردی

 بلاگر مانیٹرنگ ویب ڈیسک حیدرآباد | 23 اگست 2022

سب کو معلوم ہے کہ ایم ایچ جمالی حیسکو میں کرپشن کے خلاف 2017 سے ایک متحرک آواز ہے جو سوشل میڈیا پر ہمیشہ چھائی رہتی ہے اور یہ وہ کردار ہے۔ 

جس نے بغیر کسی یونین گروپ ٹولے کے فرق کے ہر حیسکو ملازم کے ساتھ ہونے والی زیادتی کے خلاف آواز حق بلند کی، چاہے پھر وہ کسی افسر کی دوسرے افسر کے خلاف کوئی غیر قانونی کاروائی ہو، یا کسی ملازم کے خلاف کسی افسر یا یونین لیڈر کی طرف سے کی گئی کوئی غیر قانونی کارروائی ہو۔ مگر ہمیشہ جمالی نے سچ کا ساتھ دیا اور بغیر کسی لالچ اور عہدے کے اپنے فیصلے اور مؤقف کے ساتھ ہمیشہ ڈٹا رہا۔

جب حیسکو اسپورٹس پلیئرز/ جونیئر سپریٹینڈنٹ گریڈ-15 عظمیٰ لال اور انیلا نظیر کے ساتھ حیسکو ایچ آر ڈائریکٹر عثمان میمن کی طرف سے (جنسی حراساں) کرنے کی کوشش کی گئی، تو یہ وہ واحد شخص تھا، جس نے تمام رکارڈ کے ساتھ ایک بھرپور مہم چلائی کے حیسکو ایچ آر ڈائریکٹر عثمان میمن کے خلاف ایسی گری ہوئی حرکت کرنے پر ( انکوائری کنڈکٹ) کر کے قانونی کاروائی کی جائے۔ اور یہ کاروائی اس لیئے نہ ہو سکی، کیوں کہ ایک تو حیسکو ایچ آر ڈائریکٹر کے عہدے پر خود عثمان میمن براجمان تھا اور دوسرا یہ کہ چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو نور احمد سومرو اسی سوچ اور کردار کا بندہ ثابت ہوا۔ 

جس نے حیسکو ایچ آر ڈائریکٹر عثمان میمن کے خلاف کاروائی کرنے کے بجائے حیسکو ایچ آر ڈائریکٹر عثمان میمن کی طرف سے ذاتی اناء کی بناں پر حیسکو فیمیل اسپورٹس انیلا نظیر اور عظمیٰ لال کی نوکری سے جبری ریٹائرمنٹ اور ایم ایچ جمالی کی نوکری سے برطرفی کا آرڈر جاری ہونے پر ملازمین کی طرف سے سی ای او حیسکو نور احمد سومرو کو درج کی گئی (نوکری بحالی) کی اپیل کو ہی رد کردیا اور ثابت کردیا کہ سی ای او حیسکو نور احمد سومرو فیصلے انصاف کی بناں پر نہیں، بلکہ طاق، عہدے اور سفارش کی بنیاد پر کرتا ہے۔ 

اور ان تمام ملازمین کو اس وقتاً نوکریوں سے برطرف کردیا گیا اور بے روزگار کیا اور ان کی اپیلیں بھی خارج کردیں گئیں، کہ جب پورے پاکستان سمیت خاص طور صوبہ سندھ میں شدید سیلاب اور قحط سالی تھی، بے روزگاری اور بھوک کا راکاس شہر شہر اور گلی گلی منڈلا رہا تھا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج وزیٹرس روزانہ

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج  وزیٹرس روزانہ
We design display advertise your business card & label contents