Header Ads Widget

حیسکو سیپکو میں ٹرانسفر پوسٹنگ پروموشن پر کتنے پیسے لیئے جاتے ہیں؟ ایک اہم وڈیو انکشاف منظرعام پر

بلاگر مانیٹرنگ ویب ڈیسک | 26 اگست 2022

بلاگر ٹیم کو سابقہ سیپکو ڈپٹی ڈائریکٹر (ایڈمن) سیف الدین میمن کی ایک وڈیو موصول ہوئی ہے، جس میں وہ ایک بہت بڑی کرپشن کا راز افشاں کرتے ہوئے کسی نجی پرائیویٹ چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے بڑے انکشاف کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ 

تاہم یہ وڈیو اپریل 2019 کی ہے اور تب چیف ایگزیکٹو آفیسر (سیپکو) سعید احمد ڈاوچ تھا، اور اس وقت بھی چیف ایگزیکٹو آفیسر سیپکو سعید احمد ڈاوچ ہیں۔ 

جس کو ریٹائرمنٹ کے بعد منسٹری نے دوبارہ 05 سالہ ایگریمنٹ کانٹریکٹ کی بناں پر بطور سی ای او (سیپکو) مقرر کیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ تب اپریل 2019 میں سی ای او (سیپکو) سعید احمد ڈاوچ اور ڈپٹی ڈائریکٹر (ایڈمن) سیف الدین میمن کے مابین کوئی بہت بڑا تنازعہ چل رہا تھا۔ جس کی بناں پر وہ ایک دوسرے کے خلاف میڈیا تک پہنچ گئے تھے۔ مگر معلوم ہوا کہ سیف الدین میمن نے جتنے بھی انکشاف کیئے تھے، وہ بلکل ہی درست تھے۔ 

اب جب حال ہی میں 18 اگست 2022 کو حیسکو کے 31 افسران کے شوکاز اور تمام ڈسیپلنری کیسز رات کے اندھیرے میں ختم کر کے ان کے پروموشن آرڈر جاری کیئے گئے ہیں، تو آپ اندازہ لگائیں کہ نور احمد سومرو تو کرپشن میں ریحان حامد سے دو ہاتھ آگے ہیں، اس نے یہاں ایک ایک افسر کو کتنا چونا لگایا ہوگا؟ اور کچھ افسران خوف کی وجہ سے یہ بات بتانے سے قاصر ہیں اور ڈر رہے ہیں، جبکہ ہو سکتا ہے یہ انکشاف بھی واضح ہو جائے۔ 

اور اسی طرح کی کرپشن حیسکو میں بے نقاب کرنے پر ایم ایچ جمالی کو (وحشی اور راشی) حیسکو ایچ آر ڈائریکٹر عثمان میمن نے نوکری سے برطرف کر دیا اور نور احمد سومرو سی ای او حیسکو نے فرعونی کردار ادا کرتے ہوئے، ایم ایچ جمالی کی نوکری بحالی کی آخری اپیل بھی مسترد کردی۔ 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج وزیٹرس روزانہ

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج  وزیٹرس روزانہ
We design display advertise your business card & label contents