Header Ads Widget

حیسکو ریجنل مینجر (ایم اینڈ ٹی) دفتر، خان ہاؤس لطیف آباد سے دوبارہ گرڈ اسٹیشن قاسم آباد بنگلو نمبر: بی-01 میں شفٹ، آفیس آرڈر جاری

 بلاگر مانیٹرنگ ویب ڈیسک | حیدرآباد| 03 ستمبر 2022

حال ہی میں مورخہ 26 اگست 2022 کو ایچ آر اینڈ ایڈمن ڈائریکٹر عثمان میمن نے ایک (آفیس شفٹنگ آرڈر) جاری کیا ہے۔ جس کے مطابق ریجنل مینجر (ایم اینڈ ٹی) کے دفتر کو خان ہاؤس اولڈ واپڈا ہاسپیٹل لطیف آباد حیدرآباد سے دوبارہ حیسکو 132 کے گرڈ اسٹیشن کالونی قاسم آباد کے بنگلو نمبر: بی-01 میں شفٹ کرنے کا آفیس آرڈر جاری کیا گیا ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے پہلے سابقہ چیف ایگزیکٹیو آفیسر حیسکو ریحان حامد کے دور میں ان کے دائیں ہاتھ اور پرسنل اسسٹنٹ عمران شیخ کے کہنے پر 08 ستمبر 2021 کو حیسکو قاسم آباد گرڈ سے متعدد حیسکو دفتروں کو خالی کر کے ان کو دوبارہ رینوئیٹ) کرنے کیلئے لاکھوں روپے کے ٹینڈر جاری کر کے متعدد حیسکو افسروں کو لاکھوں روپے کے عیوض وہ بنگلوز الاٹ کردیئے گئے تھے۔ جس کا پہلی بار ایک سوشل میڈیا گروپ نے بھانڈا پھوڑا تھا۔ 

یاد رہے کہ اسی طرح بنگلو نمبر: بی-01 سے ریجنل مینجر (ایم اینڈ ٹی) کے ساتھ تقریباً دیگر 07 حیسکو دفتروں کو اولڈ واپڈا ہاسپیٹل خان ہاؤس لطیف آباد شفٹ کرایا گیا تھا، اور حیسکو کو ماہانہ 07 سے 12 لاکھ روپے کا چونا لگایا جا رہا تھا 

اور اب موجودہ مینجمینٹ کی جب پارٹی سے نہیں بنی تو دوبارہ حیسکو دفتروں کو خان ہاؤس سے 132 کے وی گرڈ اسٹیشن قاسم آباد شفٹ کردیا گیا ہے۔ اور کافی عرصے تک یہ بنگلو نمبر: بی-01 عمران شیخ کے قبضے میں رہا، جس کا حیسکو (سول) اس سے ہاؤس رینٹ تک ریکور نہیں کر سکی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج وزیٹرس روزانہ

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج  وزیٹرس روزانہ
We design display advertise your business card & label contents