بلاگر نیوز مانیٹرنگ ویب ڈیسک | لاہور
ذرائع کے مطابق، ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل لاہور ریجن نے
سابقہ چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین کو 1454 ملین روپے کرپشن کیس میں تفتیش کیلئے طلب کر لیا ہے۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے کے نوٹس کے مطابق سابق چیئرمین واپڈا کو 22 مارچ کو ایف آئی اے کے اینٹی کرپشن سرکل لاہور میں ذاتی طور پر پیش ہونے کی ہدایات جاری کردی گئی تھیں۔
ایف آئی اے نے لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین کو ریکارڈ اور ثبوتوں کے
ساتھ اپنی پوزیشن کلیئر کرنے کی ہدایت کی تھی۔ ان پر کیال کھر ہائیڈرو پاور
پراجیکٹ کے ٹھیکیدار سائنو ہائیڈرو ہجویری نام کے فرم کانٹریکٹر کو کانٹریکٹ مدت میں پروجیکٹ مکمل نہ کرنے اور ریٹ بڑھ جانے پر، قومی خزانے کو معاشی نقصان کے باوجود، بے جا احسان کرنے کا الزام ہے۔
نوٹس کے مطابق مزمل حسین کے خلاف ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل پاکستان کی
شکایت پر انکوائری درج کی گئی تھی۔ چیئرمین کے طور پر اپنے دور میں واپڈا کو قومی
خزانے کو 1454 ملین روپے سے زائد کا نقصان ہوا۔
ذرائع کے مطابق 2022 میں نیب نے بھی سابقہ چیئرمین واپڈا (رٹائرڈ) جنرل مزمل حسین کے خلاف بھی کرپشن الزامات پر تحقیقات کی تھی۔
0 تبصرے
ہمیشہ یاد رکھیئے اپنی منزل کی جانب سفر میں لوگ آپ کے راستے میں پتھر بچھائیں گے۔ مگر یہ آپ پر منحصر ہے کہ آپ ان پتھروں سے اپنے لیئے کیا بنائیں گے؟ مشکلات کی ایک دیوار یا مشکلات سے بھرپور منزل کو پار کرنے کیلئے کامیابی کی ایک پل؟ ایک نصیحت ہے کہ اپنی زندگی کو مثالی بنائیں اور کچھ ایسا کر کے دکھائیں۔ جو آپ سے پہلے کسی نے نہ کیا ہو؟ زندگی کامیابی کی طرف مسلسل ایک جدوجہد کا نام ہے۔ بے حس بے مقصد اور بے وجہ زندگی کسی کام کی نہیں۔ لہٰذا سچ کی پرچار کریں، ظالم کے خلاف مظلوم کی حمایت میں ڈٹ کر کھڑے ہو جائیں اور انسانیت کی خدمت کر کے اعلیٰ ظرف ہونے کا ثبوت دیں۔ یہ ہی زندگی ہے۔