بلاگر مانیٹرنگ ویب ڈیسک| حیدرآباد | 03 ستمبر 2022
ذرائع سے موصول ہونے والی انفارمیشن کے مطابق حیدرآباد کی مصروف ترین شاہراہِ آٹو بھان روڈ پر واقع باٹا شوز کی شاپ کے قریب پول پر نصب میٹروں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ، جس نے پول پر انسٹال تمام کمرشل میٹرز کو اپنی لپیٹ میں لے لے لیا۔
بتایا جا رہا ہے کہ یہ نتیجہ پولوں پر ناقص (سیکیوئرنگ) کرنے کا، جگہ جگہ جہاں پر لائین مین بچارا (ناقص سیکیوئرنگ) کی وجہ سے کسی فالٹ کی صورت میں یا ٹرانسفارمر کو بنانے کیلئے پول پر چڑھ نہیں سکتا۔
کیوں کہ پول کے چاروں اطراف میٹر انسٹال کیئے جاتے ہیں اور پرانی تاروں سے (سیکیوئرنگ) کی جاتی ہے، جگہ جگہ پر جوڑ آتے ہیں لائن مین کی کوئی زندگی نہیں بس پول پر میٹر انسٹال ہو، ہو چاہے (لائن مین) مرتا ہے تو مرے، ایسا تو ہوگا جب 200 فٹ دور لگے ایک ہی پول پر 03 فیز کمرشل کنیکشن کے میٹر نصب کیئے جائیں، اور ایک ہی پول پر جب سارے میٹر انسٹال کیئے جائیں، تو پھر آگ تو لگے گی۔ اگر سیکیوئرنگ کے نام پر ایک ہی پول پر 30 تیس میٹر نصب کیئے جائیں تو پھر آگ لگنے جیسے حادثات رونما ہوتے رہیں گے اور حیسکو املاک کو نقصان بھی پہنچے گا۔ مگر افسوس کہ سیکیوئرنگ کا کام بھی خود حیسکو لائین مین ہی کرتے ہیں اور پھر شکایتیں بھی کرتے ہیں۔
0 تبصرے
ہمیشہ یاد رکھیئے اپنی منزل کی جانب سفر میں لوگ آپ کے راستے میں پتھر بچھائیں گے۔ مگر یہ آپ پر منحصر ہے کہ آپ ان پتھروں سے اپنے لیئے کیا بنائیں گے؟ مشکلات کی ایک دیوار یا مشکلات سے بھرپور منزل کو پار کرنے کیلئے کامیابی کی ایک پل؟ ایک نصیحت ہے کہ اپنی زندگی کو مثالی بنائیں اور کچھ ایسا کر کے دکھائیں۔ جو آپ سے پہلے کسی نے نہ کیا ہو؟ زندگی کامیابی کی طرف مسلسل ایک جدوجہد کا نام ہے۔ بے حس بے مقصد اور بے وجہ زندگی کسی کام کی نہیں۔ لہٰذا سچ کی پرچار کریں، ظالم کے خلاف مظلوم کی حمایت میں ڈٹ کر کھڑے ہو جائیں اور انسانیت کی خدمت کر کے اعلیٰ ظرف ہونے کا ثبوت دیں۔ یہ ہی زندگی ہے۔