Header Ads Widget

حکومت کا تمام سرکاری ملازمین کی 02 دن کی تنخواہ پرائم منسٹر (فلڈ ریلیف فنڈ میں جمع کرنے کا فیصلہ

 بلاگر نیوز مانیٹرنگ ویب ڈیسک اسلام آباد| 30 ستمبر 2022

ذرائع سے موصول ہونے والی انفارمیشن کے مطابق حکومت نے تمام سرکاری ملازمین کی ماہ ستمبر 2022 کی ماہانہ تنخواہ سے 02 دن کی تنخواہ پرائم منسٹر فلڈ ریلیف میں جمع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

فنانس ڈویژن ریگیولیشن ونگ نے حکومت کے اس فیصلے کو عملی جامہ پہنانے کیلئے آفیس میمورینڈم بھی جاری کردیا ہے۔ جبکہ پہلی بار وفاقی سرکاری ملازمین کو یہ حق دیا گیا ہے، 

کہ کوئی بھی سرکاری آفیسر یا ملازم اپنی مرضی سے پرائم منسٹر فلڈ ریلیف فنڈ میں اپنے 02 دن کی تنخواہ جمع کروانے کا خودمختار ہے۔ اگر کوئی فلڈ ریلیف فنڈ میں شراکت داری نہیں کرنا چاہتا تو بیشک اس آفیس میمورینڈم کے جاری ہونے کی تاریخ کے 15 دن کے اندر اپنے متعلقہ ڈپارٹمنٹ کو اپنے اعتراضات جمع کروا سکتا ہے۔

لہٰذا یہ 02 دن کی تنخواہ کے آفیس میمورینڈم کا اطلاق تمام وفاقی سرکاری مںسٹریز، ڈویژن، خودمختار اداروں، 

کمپنیز اور کارپوریشن کے افسران و ملازمین پر لاگو ہوگا، تاہم افسران و ملازمین کو یہ اختیار حاصل ہوگا، کہ اگر وہ اس پرائم فلڈ ریلیف فنڈ میں پارٹسیپیٹ نہ ہونا چاہیں تو ان پر کوئی زبردستی نہیں ہوگی۔ 

جبکہ اب تک صدر پاکستان، پرائم منسٹر، سینیٹ اور قومی و صوبائی اسمبلی ممبران کی طرف ڈے اس فنڈ میں شرکت کرنے کے حوالے سے کوئی اطلاع نہیں ملی۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج وزیٹرس روزانہ

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج  وزیٹرس روزانہ
We design display advertise your business card & label contents