Header Ads Widget

میڈم حنا ٹالپر کو حیسکو چیف (فنانس آفیسر) کے اہم عہدے سے ہٹا دیا گیا، عارضی چارج دین محمد کیریو کے حوالے

 بلاگر نیوز مانیٹرنگ ویب ڈیسک|حیدرآباد| 28 ستمبر 2022

چار سال تک حیسکو میں چیف فنانشل آفیسر کے عہدے پر رہنے والی ایماندار، اور یوکے کی یونیورسٹی سے انتہائی اعلیٰ تعلیمی یافتہ میڈم حنا ٹالپر کو اچانک عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ 

ذرائع سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق کافی عرصے سے حیسکو میں کرپشن مافیہ میڈم حنا ٹالپر کو چیف فنانشل آفیسر کے عہدے سے ہٹانے کیلئے اپنے منصوبے بنا رہی تھی، اور بالآخر ان کی مرضی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز آتے ہی سب سے پہلے اس اہم فریضے کے سرانجام دیا گیا۔ میڈم حنا ٹالپر کا کانٹریکٹ پیرس ختم ہوتے ہی حیسکو بورڈ آف ڈائریکٹرز نے میڈم حنا ٹالپر کی کانٹریکٹ جاب کو مزید ایکسٹینڈ کرنے بجائے ان کے ٹرمینیشن کی منظوری دیدی اور حیسکو ایچ آر ڈائریکٹر نے ان کی ٹرمینیشن کا آرڈر جاری کردیا۔

اور حیسکو بی او ڈی کے من پسند دین محمد کیریو حیسکو مینجر کارپوریٹ اکاؤنٹس کو چیف فنانشل آفیسر کی اضافی اور عارضی چارج دینے کا آفیس آرڈر جاری کردیا گیا ہے۔ جس کے بعد حیسکو کی موجودہ بی او ڈی کے اس اہم فیصلے کو نہایت ہی باریک بینی سے دیکھا جا رہا ہے، کہ بالآخر میڈم حنا ٹالپر حیسکو (بی او ڈی) کیلئے ناپسندیدہ کیوں ہو گئیں؟

جبکہ دین محمد کیریو پر الزام ہے کہ حیسکو میں رہتے ہوئے 03 سال سے زائد کا عرصہ صوفی یونیورسٹی بھٹ شاھ میں 

بطور فنانس ڈائریکٹر جاب کرتے رہے، نہ حیسکو سے (این او سی) لی اور نہ ہی اجازت نامہ اور جب دل کرا واپس حیسکو میں آکر حیسکو کے اعلیٰ افسران کے آشیرواد سے مینجر کارپوریٹ اکاؤنٹس کے اہم عہدے پر فائز ہوگئے۔ جس کے متعلق کاوش نیوز نے حیرتناک انکشافات کیئے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج وزیٹرس روزانہ

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج  وزیٹرس روزانہ
We design display advertise your business card & label contents