بلاگر نیوز ویب ڈیسک | حیدرآباد| 15 ستمبر 2022
بلاگر ٹیم کو موصول ہونے والی انفارمیشن کے مطابق حیسکو ہیڈکوارٹر کے سیکیورٹی امور کے فرائض سر انجام دینے پر معمور سینیئر سیکیورٹی انسپیکٹر گریڈ-15 عمر الدین جمالی کو
حیسکو ہیڈکوارٹر کے سیکیورٹی انچارج کے اہم عہدے سے ہٹا کر، ان کی جگہ ایک جونیئر سیکیورٹی سارجنٹ کو حیسکو ہیڈکوارٹر میں سیکیورٹی انسپیکٹر کی اضافی عارضی چارج دیدی گئی ہے، اور نہ صرف یہ بلکہ اس کو اپنے شولڈر پر سیکیورٹی انسپیکٹر رینک کا (بیج) لگانے کی بھی اجازت دیدی گئی ہے۔ جس کے بعد حیسکو ہیڈکوارٹر کی سیکیورٹی پر معمور دیگر سیکیورٹی اسٹاف میں بھی تشنگی پیدا ہوگئی ہے۔
یاد رہے کہ اس وقت جس جونیئر (سیکیورٹی سارجنٹ) کو سیکیورٹی انسپیکٹر کے اضافی عہدے کا چارج دیا گیا ہے، اس کو خود حیسکو ایڈمنٹن پہلے ہی جعلی میٹرک سرٹیفکیٹ کیس میں سزا دے چکی ہے اور اب اس کو حیسکو سیکیورٹی کی اہم خدمات کیلئے سیکیورٹی انسپیکٹر کا اہم عہدہ حوالے کردیا گیا ہے۔ ذرائع سے موصول ہونے والی انفارمیشن کے مطابق حیسکو (ایڈمن) کا اہم افسر اس وقت جونیئر سیکیورٹی سارجنٹ پر کچھ زیادہ ہی مہربان ہو گیا ہے، جو ماضی میں بھی قریبی رہا ہے جس نے آتے ہی پاکستان نیوی سے رٹائرڈ گریڈ-15 کے سکیورٹی انسپیکٹر کو ہٹا کر ایک سیکورٹی سارجنٹ کا سیکیورٹی انسپیکٹر بنا کر حیسکو ہیڈکوارٹر کے سیکیورٹی میں امور میں بھونچال پیدا کر لیا ہے۔ جس کے بعد حیسکو ہیڈکوارٹر میں سیکیورٹی کے حوالے سے اہم خدشات سامنے آرہے ہیں۔ اور سینیئر کی جگہ ایک جونیئر کو تعینات کرنے پر حیسکو (ایڈمن) کے میرٹ اور معیار پر سوال اٹھنا شروع ہو گئے ہیں ۔
0 تبصرے
ہمیشہ یاد رکھیئے اپنی منزل کی جانب سفر میں لوگ آپ کے راستے میں پتھر بچھائیں گے۔ مگر یہ آپ پر منحصر ہے کہ آپ ان پتھروں سے اپنے لیئے کیا بنائیں گے؟ مشکلات کی ایک دیوار یا مشکلات سے بھرپور منزل کو پار کرنے کیلئے کامیابی کی ایک پل؟ ایک نصیحت ہے کہ اپنی زندگی کو مثالی بنائیں اور کچھ ایسا کر کے دکھائیں۔ جو آپ سے پہلے کسی نے نہ کیا ہو؟ زندگی کامیابی کی طرف مسلسل ایک جدوجہد کا نام ہے۔ بے حس بے مقصد اور بے وجہ زندگی کسی کام کی نہیں۔ لہٰذا سچ کی پرچار کریں، ظالم کے خلاف مظلوم کی حمایت میں ڈٹ کر کھڑے ہو جائیں اور انسانیت کی خدمت کر کے اعلیٰ ظرف ہونے کا ثبوت دیں۔ یہ ہی زندگی ہے۔