بلاگر مانیٹرنگ ویب ڈیسک| حیدرآباد | 14 ستمبر 2022
اطلاعات کے مطابق 12 اور 13 ستمبر 2022 کی شب تقریباً رات 07 بجے سے ساڑھے آٹھ بجے تک طوفانی برسات نے حیسکو املاک کو شدید نقصان پہنچایا، جس کی وجہ سے حیسکو سانگھڑ سب ڈویژن سٹی فیڈر پر متعدد جگہ پر 01 ایچ ٹی، ایک ایل ٹی اور 03 اسٹرکچر ٹرانسفارمر سمیت زمین پر آ گرے۔ جس کی تصاویر اور وڈیوز بھی سوشل میڈیا پر شیئر کردی گئیں۔ اور جس کی وجہ سے حیسکو سانگھڑ سب ڈویژن کے سٹی فیڈر پر کافی دیر تک بجلی بحال نہیں ہو پائی۔
0 تبصرے
ہمیشہ یاد رکھیئے اپنی منزل کی جانب سفر میں لوگ آپ کے راستے میں پتھر بچھائیں گے۔ مگر یہ آپ پر منحصر ہے کہ آپ ان پتھروں سے اپنے لیئے کیا بنائیں گے؟ مشکلات کی ایک دیوار یا مشکلات سے بھرپور منزل کو پار کرنے کیلئے کامیابی کی ایک پل؟ ایک نصیحت ہے کہ اپنی زندگی کو مثالی بنائیں اور کچھ ایسا کر کے دکھائیں۔ جو آپ سے پہلے کسی نے نہ کیا ہو؟ زندگی کامیابی کی طرف مسلسل ایک جدوجہد کا نام ہے۔ بے حس بے مقصد اور بے وجہ زندگی کسی کام کی نہیں۔ لہٰذا سچ کی پرچار کریں، ظالم کے خلاف مظلوم کی حمایت میں ڈٹ کر کھڑے ہو جائیں اور انسانیت کی خدمت کر کے اعلیٰ ظرف ہونے کا ثبوت دیں۔ یہ ہی زندگی ہے۔