Header Ads Widget

حیسکو سب ڈویژن حالی روڈ حیدرآباد (کمپلینٹ اسٹاف) نے کھوتہ گاڑی پر بیٹھ کر کمپلینٹ اٹینڈ کی، وڈیو وائرل

 بلاگر مانیٹرنگ ویب ڈیسک | حیدرآباد| 04 ستمبر 2022

سوشل میڈیا پر ایک وڈیو وائرل ہوئی، جس میں دکھایا گیا ہے، کہ حیسکو لائین اسٹاف حیسکو مینٹیننس ٹرانسپورٹ استعمال کرنے کے بجائے کھوتہ گاڑی پر بیٹھ کر دکے پر رکھے 200 کے وی ٹرانسفارمر پر کام کر رہا ہے 

اور ساتھ کمپلینٹ لائین اسٹاف یہ شکایت کرتے ہوئے دکھائی دیتا یے، کہ دیکھیں حیسکو کی گاڑی میسر نہ ہونے کی وجہ سے کمپلینٹ اسٹاف کو پانی میں زمین دوز دکے پر پڑے ہوئے 200 کے وی ٹرانسفارمر کی (مینٹیننس) کیلئے کھوتہ گاڑی پر بیٹھ کر کمپلینٹ اٹینڈ کی جا رہی ہے۔ یہ جان کو جوکھم میں ڈال کر عوام کی خدمت کرنے والے اس لائین اسٹاف کو سرخ سلام، مگر دیکھا جائے تو لائن اسٹاف کو جان بوجھ کر موت کے موں میں دھکیلا جا رہا ہے، بغیر کسی سیفٹی کے ان کو خطرہ مول لینے کا موقعہ دیا جا رہا یے۔ یہ حیسکو چیف نور احمد سومرو کی کرپشن کا نتیجہ ہے، کہ پورا حیسکو اس وقت رشوت کا بازار بن چکا ہے۔ ادارے کو بنانے کے بجائے سی ای او حیسکو نور احمد سومرو اور ان کے ساتھ ملے ہوئے کچھ راشی افسران حیسکو کو روزانہ کروڑوں روپے کا چونا لگا رہے ہیں، پھر چاہے وہ جعلی فیول ایڈجسٹمنٹ ہو، حیسکو سول، کنسٹرکشن یا جی ایس سی ٹی ایل ڈویژن کے ٹینڈر ہوں، رپیئر مینٹیننس کے نام پر کروڑوں روپے کے جعلی بل ہوں، حرام خور افسروں کا حرام سے پیٹ نہیں بھر رہا اور سی ای او حیسکو نور احمد سومرو کی سرعام رشوت خوری کا منظر دیکھ کر بھی وفاقی سرکار اور خاص طور منسٹری آف اینرجی اینڈ پاور ڈویژن آنکھ بند کر کے بیٹھی ہوئی ہے۔ جس سے یہ تاثر پیدا ہو رہا ہے کہ سرکار جان بوجھ کر ایسے افسران کو حیسکو میں اہم عہدوں پر تعینات کر رہی ہے، جس سے حیسکو کی تباہی یقینی ہو اور عوام الناس کا چین و سکون برباد ہو۔ 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج وزیٹرس روزانہ

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج  وزیٹرس روزانہ
We design display advertise your business card & label contents