Header Ads Widget

سب انجنیئر حیسکو (سول) قمر الدین انڈھڑ کی تمام تنخواہیں اور مراعات بحال، حیسکو نے آفیس آرڈر جاری کردیا

 بلاگر مانیٹرنگ ویب ڈیسک | 05 ستمبر 2022

حیسکو (سول) سب انجنیئر قمر الدین انڈھڑ، جس کو ذاتی عناد اور دشمنی کی بناں پر مینجر حیسکو (سول) عبدالمالک جمالی نے اپنے ناجائز اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے، جبری نوکری سے برطرف کر دیا تھا اور بعد میں کورٹ کچہری کے بعد سابقہ چیف انجنیئر (ٹیکنیکل) عبد الستار سوہو نے عبدالمالک جمالی کے آفیس آرڈر کو سسپینڈ کر کے ڈپارٹمینٹل اپیل کی بناں پر قمر الدین انڈھڑ کو نوکری پر بحال کر دیا تھا، مگر تنخواہیں اور مراعات روک دی گئی تھیں۔ 

مگر اب 31 اگست 2022 کو موجودہ حیسکو (ایڈمن اینڈ ایچ آر) ڈائریکٹر عثمان میمن نے ایک زبردست آفیس آرڈر جاری کیا ہے، جس میں سب انجنیئر حیسکو (سول) قمر الدین انڈھڑ کی تمام تنخواہیں اور مراعات بحال کردی گئی ہیں اور ان کے 08 مہینے سے زیادہ (انٹرویننگ پیرڈ) کو ڈپارٹمینٹل لیو میں تبدیل کرنے کا تحریری آفیس آرڈر/ ہدایت نامی متعلقہ حیسکو سول ڈپارٹمنٹ کو ارسال کردیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ حیسکو سول ڈویژن ہے مینجر حیسکو (سول) عبدالمالک جمالی اور حیسکو سول کے جڑتو ایس ڈی او ظفر سومرو نے مل کر سول سب انجنیئر قمر الدین انڈھڑ کے کیریئر کو تباہ کرنے کی بھرپور کوشش کی، 

مگر اللّٰہ پاک نے قمر الدین انڈھڑ پر کچھ ایسا کرم کیا، کہ دشمنوں کی ساری چالیں اور سارے ہتھکنڈے ناکام ہوگئے اور بالفضل سب انجنیئر حیسکو (سول) قمر الدین انڈھڑ کو مولائے کریم نے وہ تاریخی فتح نصیب ہوئی جس کو دیکھ کر سب حیران ہوگئے۔ بلاگر ٹیم نے اس تاریخی فتح کو کچھ یوں قلم بند کیا، 

اب دوست ہی کوئی لاؤ مقابل ہمارے

دشمن تو کوئی قد کے برابر نہیں نکلا


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج وزیٹرس روزانہ

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج  وزیٹرس روزانہ
We design display advertise your business card & label contents