بلاگر نیوز مانیٹرنگ ویب ڈیسک | حیدرآباد | 20 ستمبر 2022
حیسکو بورڈ آف ڈائریکٹرز نے حیسکو چیف سمیت حیسکو مینجمنٹ سے 15 اہم نقطوں پر
مشتمل سوال نامہ پیش کر دیا ہے۔ جس کا جواب حیسکو مینجمنٹ کو حیسکو بورڈ آف ڈائریکٹرز کے سامنے 21 ستمبر 2022 بروز جمعتہ المبارک کو حیسکو بی او ڈی کے اجلاس میں دینا ہے۔ اور سوال نامہ ملتے ہی حیسکو انتظامیہ شدید ششدر و پریشاں نظر آ رہی ہے، کہ اب اس سوال نامے کا جواب کیسے دیا جائے اور کیا دیا جائے۔ سوال نامے میں موجود سوال کونسے ہیں؟ مندرجہ ذیل پڑھیں۔
سوال نمبر01۔ حیسکو میں لیبر یونین الیکشن میں چیئرمین/ وائس چیئرمین کی قانونی حیثیت کے مجاز اختیارات اور جائزہ۔
سوال نمبر02۔ حیسکو میں (سی بی اے) کی موجودہ پوزیشن؟
سوال نمبر03۔ حیسکو میں لوڈ شیڈنگ کا معیار کیا ہے؟ اور اس لوڈشیڈنگ کے پیچھے آخر کیا لاجک ہے؟
سوال نمبر04۔ جولائی 2019 سے لیکر جون 2022 تک پی سی اور ایڈجسٹمنٹ کی پریزنٹیشن؟
سوال نمبر05۔ حیسکو صارفین کے ٹیرف وائیز ڈٹیکشن، ٹیرف وائیز یونٹ چارج، ٹیرف وائیز ادائیگی اور ٹیرف وائیز رکوری پرسنٹیج؟
سوال نمبر06۔ جولائی 2019 سے جون 2022 تک حیسکو لاسز؟
سوال نمبر07۔ ٹیرف وائیز یونٹس بلنگ؟
سوال نمبر08۔ ڈٹیکشن یونٹس خارج کرنے بعد لاسز؟
سوال نمبر09۔ لوکل ورکشاپ سے حیسکو ٹرانسفارمر مرمت کرنے کا معیار کیا ہے؟
سوال نمبر10۔ کیپیسٹی وائیز کتنے ٹرانسفارمرز اب تک لوکل ورکشاپ سے مرمت ہو کر آئے ہیں؟
سوال نمبر11۔ لوکل ورکشاپ سے ٹرانسفارمر مرمت کیلئے کس نے پرمیشن دی؟
سوال نمبر12۔ پرائیویٹ ورکشاپس سے ٹرانسفارمر مرمت کی مد میں ادائیگی کا طریقہ کار کیا ہے؟
سوال نمبر13۔ پرائیویٹ ورکشاپس نے جو کاپر نکالی، اس کی کتنی تعداد ریکور کی گئی؟
سوال نمبر 14۔ 16 ستمبر 2022 تک سب ڈویژن/ ڈویژن وائیز ڈیمیج ٹرانسفارمرز کی تعداد کتنی ہے؟
سوال نمبر15۔ ماہ رمضان المبارک کیلئے حیسکو کا مرتب کردہ پلان کیا ہے؟ کسی بھی طرح کی ایمرجنسی کی صورت میں ٹرالی ٹرانسفارمر اور کیپیسٹی وائیز ٹرانسفارمرز کی تعداد کیا ہے؟
جبکہ ذرائع سے مزید معلوم ہوا ہے کہ یہ سوال نامہ حیسکو کے سابقہ ایڈیشنل چیف انجنیئر کے عہدے پر رہنے والے اور موجودہ حیسکو بی او ڈی میمبر ملک امتیاز الحق نے تیار کیا ہے۔ جس نے اپنے دور میں حیسکو کی کرپٹ مافیہ یونین کے سرغنہ یونین عہدیداران کو ایسا لٹکایا تھا، کہ ان کی چیخیں پورے حیسکو نے سنیں اور اب بھی شاید یہ ہی پلان جڑنے جا رہا ہے۔ کیونکہ حیسکو کی تباہی میں مینجمنٹ کے ساتھ ساتھ ہائیڈرو یونین کا بڑا گٹھ جوڑ ہے۔ جس کو دی اسٹیبلائیز کرنے کے بعد امید ہے کہ حیسکو میں شاید بہتری آئے اس کے علاؤہ حیسکو میں بلا تعطیل فورس لوڈشیڈنگ، ڈٹیکشن بل اور رکوری کے حوالے سے یہ جو سوال نامہ بنایا گیا ہے، کہا جا رہا ہے کہ ملک امتیاز الحق کو یہ ٹارگیٹ دیا گیا ہے جو حیسکو مینجمنٹ کے ساتھ ساتھ ہائیڈرو یونین کی ایک بار اچھی سی کلاس لیکر رہے گا
0 تبصرے
ہمیشہ یاد رکھیئے اپنی منزل کی جانب سفر میں لوگ آپ کے راستے میں پتھر بچھائیں گے۔ مگر یہ آپ پر منحصر ہے کہ آپ ان پتھروں سے اپنے لیئے کیا بنائیں گے؟ مشکلات کی ایک دیوار یا مشکلات سے بھرپور منزل کو پار کرنے کیلئے کامیابی کی ایک پل؟ ایک نصیحت ہے کہ اپنی زندگی کو مثالی بنائیں اور کچھ ایسا کر کے دکھائیں۔ جو آپ سے پہلے کسی نے نہ کیا ہو؟ زندگی کامیابی کی طرف مسلسل ایک جدوجہد کا نام ہے۔ بے حس بے مقصد اور بے وجہ زندگی کسی کام کی نہیں۔ لہٰذا سچ کی پرچار کریں، ظالم کے خلاف مظلوم کی حمایت میں ڈٹ کر کھڑے ہو جائیں اور انسانیت کی خدمت کر کے اعلیٰ ظرف ہونے کا ثبوت دیں۔ یہ ہی زندگی ہے۔