بلاگر نیوز مانیٹرنگ ویب ڈیسک حیدرآباد| 21 ستمبر 2022
حیسکو تعلقات عامہ کے متعلقہ پبلک رلیشن آفیسر نے مورخہ 20 ستمبر 2022 اس ور 21 ستمبر 2022 کو حیسکو کے آفیشل پیج پر 02 طرح کی پریس رلیز جاری کیں،
جن میں یہ لکھا گیا کہ حیسکو (ایس اینڈ آئی) ٹیم کی سربراہی میں حیسکو ریجن کی مختلف سب ڈویژن میں ایک ہی وقت حیسکو کے بقایاجات نادہندگان اس ور بجلی چوروں کے خلاف گرانڈ آپریشن کیا گیا ہے۔
جس میں جس میں بجلی چوروں کی طرف سے بجلی چوری کے مقصد سے میٹروں میں نصب رمورٹ کنٹرول ڈوائیسز کو پکڑا گیا اور فور۔کور لگے ڈائریکٹ کنیکشن بھی پکڑے گئے۔ مگر تفصیلات سے یہ نہیں لکھا گیا کہ ان کے خلاف کیا قانونی اور ادارتی کاروائی کی گئی؟ جس میں آپریشن سرکل حیسکو نواب شاھ
ریجن سے 10.91 ملین اور اور حیسکو میرپورخاص ریجن سے 9.67 ملین کی رکوری کردی گئی، اب وہ ہوئی یا بس فرضی پریس رلیز جاری کی گئی یہ تو اللّٰہ ہی بہتر جانتا ہے۔ تاہم حیسکو میں بجلی چوروں کے خلاف اس قانونی کاروائی کے بعد حیسکو ریجن میں ہلچل مچ گئی ہے۔
0 تبصرے
ہمیشہ یاد رکھیئے اپنی منزل کی جانب سفر میں لوگ آپ کے راستے میں پتھر بچھائیں گے۔ مگر یہ آپ پر منحصر ہے کہ آپ ان پتھروں سے اپنے لیئے کیا بنائیں گے؟ مشکلات کی ایک دیوار یا مشکلات سے بھرپور منزل کو پار کرنے کیلئے کامیابی کی ایک پل؟ ایک نصیحت ہے کہ اپنی زندگی کو مثالی بنائیں اور کچھ ایسا کر کے دکھائیں۔ جو آپ سے پہلے کسی نے نہ کیا ہو؟ زندگی کامیابی کی طرف مسلسل ایک جدوجہد کا نام ہے۔ بے حس بے مقصد اور بے وجہ زندگی کسی کام کی نہیں۔ لہٰذا سچ کی پرچار کریں، ظالم کے خلاف مظلوم کی حمایت میں ڈٹ کر کھڑے ہو جائیں اور انسانیت کی خدمت کر کے اعلیٰ ظرف ہونے کا ثبوت دیں۔ یہ ہی زندگی ہے۔