Header Ads Widget

وفاقی وزیر توانائی انجنیئر خرم دستگیر کی 25 اکتوبر 2022 کو حیسکو ہیڈکوارٹر آمد کا شیڈیول جاری

 بلاگر نیوز مانیٹرنگ ویب ڈیسک اسلام آباد| 24 اکتوبر 2022

پی ایس ٹو منسٹر کی دستخط سے وفاقی وزیر برائے (بجلی و توانائی) انجنیئر خرم دستگیر کا 25 اکتوبر 2022 کو حیسکو ہیڈکوارٹر کا وزٹ لیٹر شیڈیول جاری۔ حیسکو انتظامیہ کو سیکیورٹی اور دیگر ضروری انتظامات کرنے کی ہدایات جاری! 

جبکہ حیرت کی بات یہ ہے کہ ڈی جی ٹو منسٹر امجد حفیظ کی سفارش پر مذکورہ (وزٹ شیڈیول لیٹر) میں حیسکو (سول) کے بدنام زمانہ اور کرپشن اسکینڈلز میں ملوث اہم کردار ایس ڈی او حیسکو (سول) ظفر سومرو کو منسٹر کا پروٹوکول آفیسر مقرر کردیا گیا اور حیسکو انتظامیہ کو ایس ڈی او حیسکو (سول) اور ایکٹنگ ایگزیکٹو انجنیئر حیسکو (سول) ظفر سومرو سے رابطے میں رہنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔

جس کے بعد پی ایس ٹو منسٹر کے جاری کردہ لیٹر پر سوشل میڈیا میں شدید تنقید کا سلسلہ جاری ہے، کہ حیسکو (سول) میں کرپشن اسکینڈلز میں ملوث ایک آفیسر کو منسٹر کا پروٹوکول آفیسر مقرر کرکے کیا میسج دیا جا رہا ہے؟ یاد رہے کہ وفاقی وزیر برائے بجلی و توانائی انجنیئر خرم دستگیر کو حیسکو آمد پر خود اپنے پروٹوکول آفیسر کی معلومات تک نہیں، اور نہ نہ ہی اس کے کرپشن اسکینڈل اور پرسنل پروفائل کے متعلق کوئی معلومات ہے۔ 

خیال یہ ظاہر کیا جا رہا ہے، کہ کرپشن اسکینڈلز سامنے آنے کے بعد ایس ڈی او حیسکو (سول) ظفر سومرو کو ایگزیکٹو انجینئر حیسکو (سول) کے اہم عہدے سے حیسکو انتظامیہ کی طرف سے فوری ہٹائے جانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ اور اس فیصلے کو رکوانے کیلئے ظفر سومرو نے امجد حفیظ DG ٹو منسٹر برائے (بجلی و توانائی) سے

اپنے تعلقات برقرار رکھتے ہوئے حیسکو مینجمنٹ پر دباؤ ڈالنے اور اپنے رعب طاری کرنے کیلئے اپنا نام منسٹر کے پروٹوکول آفیسر میں زبردستی لکھوایا ہے۔ تاہم یہ بات ظاہر ہونے کے بعد پبلک اور سوشل میڈیا میں پی ایس ٹو منسٹر کے حیسکو ہیڈکوارٹر وزٹ شیڈیول لیٹر پر اس وقت شدید تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج وزیٹرس روزانہ

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج  وزیٹرس روزانہ
We design display advertise your business card & label contents