Header Ads Widget

حیسکو ہیڈکوارٹر میں ایف ڈی آفیس کے سامنے ہائیڈرو یونین کا شدید احتجاج اور نعریبازی

 بلاگر نیوز مانیٹرنگ ویب ڈیسک حیدرآباد | 29 اکتوبر 2022

ذرائع سے موصول ہونے والی انفارمیشن کے مطابق مورخہ 28 اکتوبر 2022 بروز جمعتہ المبارک کو حیسکو ہیڈکوارٹر میں چیف فنانشل آفیسر کے دفتر کے سامنے 

آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو یونین کے صوبائی جنرل سیکریٹری اقبال خان کی سربراہی میں ملازمین کے مطالبات کے حق میں ایک احتجاجی دھرنے ہوا، جس میں ملازمین اور بیواؤں کی Liabilities  اور واجبات کے بل پینڈنگ ہونے کی وجہ سے، ایف ڈی آفیس کے سامنے احتجاجی دھرنے میں ایف ڈی مردہ باد کے نعرے لگائے گئے اور فوری طور حیسکو ملازمین اور بیواؤں کے واجبات کی فوری ادائیگی کا مطالبہ کیا گیا۔ 

یاد رہے کہ حیسکو مینجمنٹ اور چیف فنانشل آفیسر میڈم حنا ٹالپر کے مابین سروس ٹرمینیشن اور سروس بحالی سے متعلق سرد جنگ کا آغاز ہو چکا ہے، اور یہ معاملہ اب اتنا سنگین ہو چکا ہے، کہ کورٹ کچہری تک جا پہنچا ہے۔ یاد رہے کہ حیسکو  بورڈ آف ڈائریکٹرز نے چیف فنانشل آفیسر حیسکو میڈم حنا ٹالپر کی کانٹریکٹ سروس کو مزید ایکسٹینڈ کرنے کے بجائے سروس ٹرمینیشن کی منظوری دیتے ہوئے حیسکو ایڈمن سے چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو کی منظوری سے سروس ٹرمینیشن کا آرڈر جاری کروایا۔ جس کے بعد میڈم حنا ٹالپر نے بغیر کوئی دیر کیئے ہائی کورٹ حیدرآباد میں مقدمہ درج کردیا، جو اب تک زیر التواء ہے۔ 

جس کی وجہ سے ملازمین اور دیگر آفیس کے فنانشل واجبات میں ملازمین کو سنگین پریشانی کا سامنہ ہے، ان کے آف ڈے ویجز، ٹی اے ڈی اے، میڈیکل بلز، اور دیگر واجبات میں ملازمین کو شدید مشکلات کا سامنہ ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج وزیٹرس روزانہ

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج  وزیٹرس روزانہ
We design display advertise your business card & label contents