Header Ads Widget

حیسکو میں ٹرانسپورٹ کا بحران، دوسری طرف حیسکو کی چار گاڑیوں پر ایکسین (جی سی ڈویژن) کا قبضہ

 بلاگر نیوز مانیٹرنگ ویب ڈیسک حیدرآباد | 19 اکتوبر 2022

انتہائی معتبر اور خفیہ ذرائع کے مطابق حیسکو کی 04 گاڑیاں ایگزیکٹو انجنیئر حیسکو (جی سی ڈویژن) ساجد حسین میمن کے قبضے میں! جن کی تفصیلات زیر درج ہیں۔

پہلی گاڑی: E-514 Rocky جس کا ڈرائیور حیسکو (جی سی) ڈویژن سے گزشتہ 02 سال سے غائب ہے، ڈویژن میں نظر ہی نہیں آتا، جبکہ ہر مہینے باقاعدہ تنخواہ بھی وصول کرتا ہے؟ مگر یہ معلوم نہیں کہ وہ ڈیوٹی کہاں کرتا ہے؟

دوسری گاڑی:GA-2022 Rocky یہ گاڑی ایگزیکٹو انجنیئر حیسکو (جی سی ڈویژن) کے اکثر گھریلو زیر استعمال ہے، جیسے فیملی اور بچوں کے اسکول اور شاپنگ کیلئے جس کے پی او ایل کا ماہانہ بل حیسکو سے وصول کیا جاتا ہے، مگر کام ذاتی لیا جاتا ہے۔

تیسری گاڑی: GA-2011 Potohar Jeep یہ گاڑی جناب ایکسین صاحب کے گھر میں صرف کھڑی رہتی ہے، اور باہر دکھائی نہیں دیتی اور اس کے باوجود اس گاڑی کا بھی ماہانہ پی او ایل حیسکو سے ہر مہینے باقاعدگی سے وصول کیا جاتا ہے۔ 

چوتھی گاڑی: GA-5053 مزدا ڈبل کیبن، یہ گاڑی جناب ایگزیکٹو انجنیئر حیسکو (جی سی ڈویژن) جناب ساجد میمن صاحب کے آفیشلی استعمال میں ہے، جس میں چڑھ کر وہ روزانہ آفیس بھی آتے ہیں اور اس گاڑی کا پی او ایل بھی ہر مہینے باقاعدہ کلیم کیا جاتا ہے۔

یہ تمام انفارمیشن مصدقہ اور انتہائی خفیہ ہے، جس کا حیسکو کے بالا افسران کو بھی شاید ہی معلوم ہو۔ مگر ایک طرف حیسکو دفتروں اور افسروں کیلئے گاڑیوں کی کھوٹ ہے، نئیں گاڑیاں بہت عرصے سے خریدی نہیں جا رہیں، جبکہ ایگزیکٹو انجنیئر حیسکو (جی سی ڈویژن) ایک ہی وقت حیسکو کی چار گاڑیاں اپنے قبضے میں رکھے ہوئے ہیں اور ان سے سوال و جواب کرنے والا کوئی نہیں ہے! 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج وزیٹرس روزانہ

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج  وزیٹرس روزانہ
We design display advertise your business card & label contents