بلاگر نیوز مانیٹرنگ ویب ڈیسک حیدرآباد | 19 اکتوبر 2022
ڈائریکٹر ایس اینڈ آئی حیسکو حیدرآباد کی بجلی چوری میں ملوث ایک حیسکو ایس ڈی او اور لائین سپریٹینڈنٹ سے متلعق رپورٹ میں حیران کن انکشافات۔
رپورٹ کے مطابق یکم اکتوبر 2022 کو حیسکو سرکل مینجر (ایم اینڈ ٹی) کی سربراہی میں حیدرآباد ہائی وے بائی پاس پر بڑی کاروائی، شاہین شنواری ریسٹورنٹ پر ایک ہی اکاؤنٹ پر 02 مختلف فیڈرز سے بجلی سپلائی کی جا رہی تھی۔ جبکہ میٹر میں موجود 56269 کلو واٹ یونٹ تھری فیز میٹر کے کنیکشن کی بلنگ ہی نہیں کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق ایک کنیکشن ہیر آباد سب ڈویژن شاھ بخآری فیڈر سے ایگزیکٹو انجنیئر آپریشن ڈویژن حیسکو قاسم آباد عقیل نور میمن نے بمع 25 کے وی اے ٹرانسفارمر منظور کیا تھا، جبکہ 08 دسمبر 2021 کو صارف کے مذکورہ اکاؤنٹ نمبر 27371830637200 میں اس وقت گڑ بڑ سامنے آئی۔ جب مارچ 2022 میں تب کے آپریشن سب ڈویژن حیسکو ہیر آباد سب ڈویژن کے ایس ڈی او اسد علی ابڑو نے اسی اکاؤنٹ پر ایک اور میٹر بمع 05 کلو واٹ لوڈ کنیکشن صادق لیوانا فیڈر سے منظور کروایا۔ یہ دوسرا میٹر لائین سپریٹینڈنٹ راشد سیال نے انسٹال کیا جس میں 56869 کلو واٹ یونٹ پائے گئے، جس کی بلنگ سامنے نہیں آئی اور نہ ہی SCO کاٹ کر بلنگ کیلئے بھیجا گیا۔
اسد علی ابڑو اور لائین سپریٹینڈنٹ راشد سیال نے مل کر صادق لیوانا فیڈر سے دوسرا غیر قانونی کنیکشن منظور کروایا،
جبکہ پہلا کنیکشن شاہ بچاتی فیڈر سے پہلے ہی منظور تھا، جس کا اکاؤنٹ نمبر 27371830637200 بھی پہلے ہی موجود تھا۔ تاہم حیرت کی بات یہ ہے کہ دوسرے نیو کنیکشن کا فائیل دفتر کے بجائے لائین سپریٹینڈنٹ راشد سیال کے گھر پر چھپایا گیا۔
لہٰذا مندرجہ ذیل رپورٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈائریکٹر حیسکو (ایس اینڈ آئی) یہ فراڈ اور ادارے اور افسران کو گمراہ کرنے پر مذکورہ ایس ڈی او آپریشن سب ڈویژن حیسکو ہیر آباد اور لائین سپریٹینڈنٹ کے خلاف مجاز قانونی کاروائی کی سفارش کرتا ہے۔
یاد رہے کہ مذکورہ رپورٹ مزید قانونی کاروائی کے لیئے چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو محمد خان سوہو کے حوالے کر دی گئی ہے۔ مگر اب دیکھنا یہ ہے کہ یہ رپورٹ منظرعام پر آنے کے بعد لاکھوں روپے حیسکو کو چونا لگانے میں ملوث ایس ڈی او حیسکو اسد علی ابڑو اور لائین سپریٹینڈنٹ راشد سیال کے خلاف حیسکو مینجمنٹ کیا قانونی کاروائی کرتی ہے۔ یا ہمیشہ کی طرح لین دین کر کے فائل چھپر کردی جائیگی!
0 تبصرے
ہمیشہ یاد رکھیئے اپنی منزل کی جانب سفر میں لوگ آپ کے راستے میں پتھر بچھائیں گے۔ مگر یہ آپ پر منحصر ہے کہ آپ ان پتھروں سے اپنے لیئے کیا بنائیں گے؟ مشکلات کی ایک دیوار یا مشکلات سے بھرپور منزل کو پار کرنے کیلئے کامیابی کی ایک پل؟ ایک نصیحت ہے کہ اپنی زندگی کو مثالی بنائیں اور کچھ ایسا کر کے دکھائیں۔ جو آپ سے پہلے کسی نے نہ کیا ہو؟ زندگی کامیابی کی طرف مسلسل ایک جدوجہد کا نام ہے۔ بے حس بے مقصد اور بے وجہ زندگی کسی کام کی نہیں۔ لہٰذا سچ کی پرچار کریں، ظالم کے خلاف مظلوم کی حمایت میں ڈٹ کر کھڑے ہو جائیں اور انسانیت کی خدمت کر کے اعلیٰ ظرف ہونے کا ثبوت دیں۔ یہ ہی زندگی ہے۔