بلاگر نیوز مانیٹرنگ ویب ڈیسک اسلام آباد| 19 اکتوبر 2022
*وزیراعظم کی بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے کرپٹ افسران کی فہرست بنانے کی ہدایت*
وزیراعظم شہباز شریف کی وفاقی کابینہ کے 18 اکتوبر 2022 کو اجلاس کے دوران بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے کرپٹ افسران کی فہرست بنانے کی ہدایت
اجلاس کے اعلامیے کے مطابق لائن لاسز کم کرنے کے لیے ایڈوانس میٹرز کی تنصیب کا منصوبہ ملک کے دیگر حصوں تک توسیع دینے کی منظوری دی گئی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے کرپٹ افسران کی فہرست مرتب کرنے کی ہدایت دے دی۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس کا اعلامیہ سامنے آ گیا ہے۔ کابینہ اجلاس میں پاور ڈویژن نے بجلی چوری اور نقصانات کم کرنے کے لیئے حکمت عملی پر بریفنگ دی۔ بریفنگ میں کابینہ کو ڈسکوز میں بجلی کی چوری، لائن لاسز، بلز اور ریکوری سے متعلق اعداد و شمار پیش کیے گئے۔دوران اجلاس وزیراعظم نے کہا کہ کابینہ کے آئندہ اجلاس میں ڈسکوز میں خالی آسامیوں کی جامع رپورٹ پیش کی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ بھرتی کے عمل کو شفاف اور بین الاقوامی سطح پر رائج بیسٹ پریکٹسز کے ساتھ ہم آہنگ کریں۔
وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیئے کرپٹ افسران کی فہرست مرتب کی جائے۔ان کا کہنا تھا کہ اچھی شہرت کے حامل افسران کو اہم عہدوں پر لگایا جائے تاکہ کمپنیوں کی کارکردگی بہتر ہوسکے، خسارہ کم ہو اور عوام کو بہتر خدمات فراہم کی جاسکیں۔اجلاس کے اعلامیے کے مطابق لائن لاسز کم کرنے کے لیئے ایڈوانس میٹرز کی تنصیب کا منصوبہ ملک کے دیگر حصوں تک توسیع دینے کی منظوری دی گئی۔اعلامیے کے مطابق وفاقی کابینہ نے ٹرانسفارمرز پر ایڈوانس میٹرز کی تنصیب کی منظوری دے دی جبکہ وزیراعظم نے 7 فیصد لائن لاسز کی اوسط کو غیر تسلی بخش قرار دیا۔
جس کے بعد حیسکو میں اہم عہدوں پر رہنے والے انجنیئرز و افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ یہ انفارمیشن حیسکو مینجمنٹ اور حیسکو بی او ڈی کی مشاورت سے وزیراعظم سیکریٹریٹ کو موصول کی جائیگی۔ یاد رہے کہ سابقہ چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو نور احمد سومرو نے اپنے چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو کی مدت کے دوران حیسکو میں کرپشن کی وہ تاریخ رقم کی ہے، کہ جس کا کوئی بھی رکارڈ نہیں توڑ سکتا۔ اور اس کے حواری افسران میں اس وقت بے چینی پائی جا رہی ہے، کیوں کہ یہ انفارمیشن انٹیلیجنس اداروں کو بھی شیئر کی جائیگی ، جس پر وہ پہلے ہی گرہی نظر رکھے ہوئے ہیں!
0 تبصرے
ہمیشہ یاد رکھیئے اپنی منزل کی جانب سفر میں لوگ آپ کے راستے میں پتھر بچھائیں گے۔ مگر یہ آپ پر منحصر ہے کہ آپ ان پتھروں سے اپنے لیئے کیا بنائیں گے؟ مشکلات کی ایک دیوار یا مشکلات سے بھرپور منزل کو پار کرنے کیلئے کامیابی کی ایک پل؟ ایک نصیحت ہے کہ اپنی زندگی کو مثالی بنائیں اور کچھ ایسا کر کے دکھائیں۔ جو آپ سے پہلے کسی نے نہ کیا ہو؟ زندگی کامیابی کی طرف مسلسل ایک جدوجہد کا نام ہے۔ بے حس بے مقصد اور بے وجہ زندگی کسی کام کی نہیں۔ لہٰذا سچ کی پرچار کریں، ظالم کے خلاف مظلوم کی حمایت میں ڈٹ کر کھڑے ہو جائیں اور انسانیت کی خدمت کر کے اعلیٰ ظرف ہونے کا ثبوت دیں۔ یہ ہی زندگی ہے۔