بلاگر نیوز مانیٹرنگ ویب ڈیسک| اسلام آباد| 07 ستمبر 2022
وفاقی کابینہ کی منظوری سے چیف انجنیئر سیپکو محمد خان سوہو کو حیسکو کا عارضی چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر کردیا گیا ہے، جس منسٹری آف اینرجی اینڈ پاور ڈویژن نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ جس کے بعد وقتہ چیف ایگزیکٹو آفیسر ریاض احمد پٹھان سی ای او حیسکو کی چارج چھوڑ دینگے ۔
جبکہ یہ بھی کہا جا رہا ہے، کہ کورٹ نے سابقہ حیسکو چیف ایگزیکٹو آفیسر ریحان حامد کی بحالی سے متعلق بھی فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔
دیکھنا یہ ہے کہ حیسکو میں ایک مہینے کے اندر وفاقی کابینہ کی منظوری سے یہ دوسرا
سی ای او تعینات کیا گیا ہے، وہ حیسکو کو کس راہ پر لیکر چلے گا، جبکہ اس سے پہلے ریحان حامد اور نور احمد سومرو بھی اپنا رنگ دکھا چکے ہیں۔ جن پر نظم و ضبط کی خلاف ورزی اور قانون شکنی اور مہا کرپشن کے الزامات سامنے آ چکے ہیں۔
0 تبصرے
ہمیشہ یاد رکھیئے اپنی منزل کی جانب سفر میں لوگ آپ کے راستے میں پتھر بچھائیں گے۔ مگر یہ آپ پر منحصر ہے کہ آپ ان پتھروں سے اپنے لیئے کیا بنائیں گے؟ مشکلات کی ایک دیوار یا مشکلات سے بھرپور منزل کو پار کرنے کیلئے کامیابی کی ایک پل؟ ایک نصیحت ہے کہ اپنی زندگی کو مثالی بنائیں اور کچھ ایسا کر کے دکھائیں۔ جو آپ سے پہلے کسی نے نہ کیا ہو؟ زندگی کامیابی کی طرف مسلسل ایک جدوجہد کا نام ہے۔ بے حس بے مقصد اور بے وجہ زندگی کسی کام کی نہیں۔ لہٰذا سچ کی پرچار کریں، ظالم کے خلاف مظلوم کی حمایت میں ڈٹ کر کھڑے ہو جائیں اور انسانیت کی خدمت کر کے اعلیٰ ظرف ہونے کا ثبوت دیں۔ یہ ہی زندگی ہے۔