بلاگر نیوز مانیٹرنگ ویب ڈیسک کراچی | 13 اکتوبر 2022
سابقہ چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو ریحان حامد کی حیسکو میں کوی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق سابقہ چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو ریحان حامد کو
تحریک انصاف حکومت کے دور میں مخالف پروپیگنڈا الزامات کے تحت ہٹا کر سیپکو کے چیف انجنیئر نور احمد سومرو کو سی ای او حیسکو تعینات کر دیا گیا تھا، جس نے اپنے 1 سالہ اقتدار میں حیسکو کو کرپشن کا وہ چونہ لگایا، جو حیسکو کی تاریخ میں ہمیشہ یاد رہے گا اور نور احمد سومرو کو خود بھی وفاقی منسٹر برائے (بجلی و توانائی) خرم دستگیر کی سفارشات پر حیسکو میں غیر کارکردگی، عقرباء پروری اور کرپشن کی بناں پر عہدے سے ہٹادیا گیا۔
یاد رہے کہ سابقہ چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو ریحان حامد نے اپنے (کانٹریکٹ سروس) صرف معاہدے کو محض بے بنیاد الزامات کی بناں پر ٹرمینیٹ کرنے پر کراچی ہائی کورٹ میں چیلنج کیا، کہا جا رہا ہے کہ عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا ہے، سابقہ چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو نور احمد سومرو کی بنائی گئی جڑتو لیگل ٹیم سابقہ چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو ریحان حامد پر لگائے گئے بے بنیاد الزامات کا تحفظ نہیں کر پائی ہے۔ جبکہ فاضل عدالت کے جج صاحب نے 18 اکتوبر 2022 تک فیصلہ محفوظ کر لیا ہے، اور امید کی جا رہی ہے کہ سابقہ چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو ریحان حامد کی غیر قانونی حیسکو سے برطرفی کا فیصلہ ریحان حامد کے حق میں آئے گا۔ یہ خبر سنتے ہی مخالفین کی نیندیں حرام ہوگئی ہیں اور ریحان حامد کی حیسکو میں قوی امکان واپسی کے واضح امکانات دیکھ کر مخالفین میں کھل بلی مچ گئی ہے۔ تاہم دیکھنا یہ ہے کہ 18 اکتوبر کو فیصلہ کیا آتا ہے؟ اور ریحان حامد حیسکو میں واپس آکر کیا پالیسی اپنانے والے ہیں؟
0 تبصرے
ہمیشہ یاد رکھیئے اپنی منزل کی جانب سفر میں لوگ آپ کے راستے میں پتھر بچھائیں گے۔ مگر یہ آپ پر منحصر ہے کہ آپ ان پتھروں سے اپنے لیئے کیا بنائیں گے؟ مشکلات کی ایک دیوار یا مشکلات سے بھرپور منزل کو پار کرنے کیلئے کامیابی کی ایک پل؟ ایک نصیحت ہے کہ اپنی زندگی کو مثالی بنائیں اور کچھ ایسا کر کے دکھائیں۔ جو آپ سے پہلے کسی نے نہ کیا ہو؟ زندگی کامیابی کی طرف مسلسل ایک جدوجہد کا نام ہے۔ بے حس بے مقصد اور بے وجہ زندگی کسی کام کی نہیں۔ لہٰذا سچ کی پرچار کریں، ظالم کے خلاف مظلوم کی حمایت میں ڈٹ کر کھڑے ہو جائیں اور انسانیت کی خدمت کر کے اعلیٰ ظرف ہونے کا ثبوت دیں۔ یہ ہی زندگی ہے۔