Header Ads Widget

ایکٹنگ ایگزیکٹو انجنیئر حیسکو (سول) ظفر سومرو نے 02 کروڑ روپے کی ٹینڈر اسکیم جاری کردی

 بلاگر نیوز مانیٹرنگ ویب ڈیسک حیدرآباد| جنوری 29-2023

بلاگر نیوز کو موصول ہونے والی انفارمیشن کے مطابق ایکٹنگ ایگزیکٹو انجنیئر حیسکو سول (ڈویژن) جو دراصل جعلی ڈپلوما / بی ٹیک پاس ایک جڑتو اور جعلی ایس ڈی او (سول) ہے۔ 

اس نے حال ہی میں جنوری 2023 کو حیسکو (سول ورکس ڈویژن) کے 30 کے قریب 02 کروڑ روپے سے بھی زائد ورک ٹینڈر اسکیم جاری کردی ہے۔ 

جس کے متعلق اطلاعات ہیں، کہ دراصل یہ سول ورکس ٹینڈر اسکیم سابقہ چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو نور احمد سومرو کو ظفر سومرو کی طرف سے کروائی گئی عیاشیوں کا خرچہ ہے۔ جس میں حیسکو کے مختلف دفتروں کی عمارتوں کی (رپیئر اینڈ مینٹیننس) کا بہانہ بناکر، ایک جعلی ورک اسکیم تیار کی گئی ہے۔ سابقہ چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو نور احمد سومرو کو جاتے جاتے جو ٹھیکیداروں سے ایڈوانس کمیشن پیمنٹ کروائی گئی، دراصل یہ (ٹینڈر اسکیم) اس کرپشن کو ایڈجسٹمنٹ کرنے کیلئے جاری کی گئی ہے۔ 

جبکہ حال ہی میں مینجر (سی ایم اینڈ او) حیسکو کو ٹرانسفر کر کے گلزار احمد دستی کو مینجر (سی ایم اینڈ او) حیسکو کی چارج دیدی گئی ہے۔ مگر اب گلزار دستی سے جعلی ایس ڈی او سول اور جڑتو ایکٹنگ ایگزیکٹو انجنیئر حیسکو (سول)  ظفر سومرو کی نہیں بن رہی، جس پر اس نے نئیں چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو مظفر عباسی سے مینجر (سی ایم اینڈ او) حیسکو گلزار دستی کی شکایت لگائی ہے اور دایو صاحب کو واپس بلانے کی سفارش کی ہے۔ کیوں کہ دایو اور ظفر سومرو کے تعلقات آپس میں بہت بہتر انداز میں چل رہے تھے۔


جب کہ گلزار دستی جعلی (این آئی ٹی) اسکیم اور دیگر معاملات پر بات بار اعتراض کرتا ہے، اور ہر بل پاس کرنے سے پہلے اس کی اچھی چھان بین کرتا ہے، اور کرپشن کی وجہ سے ظفر سومرو کا کردار پہلے ہی مشہور و مشکوک ہے، تاہم دیکھنا یہ ہے کہ اب چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو مظفر عباسی، 

ظفر سومرو کی کرپشن پر پردا رکھتے ہیں اور اپنے مفادات کو مد نظر رکھتے ہوئے، معاملات کو یوں ہی چلاتے ہیں یا ایک جعلی اور جڑتو ایس ڈی او (سول) کو فوری ایگزیکٹو انجنیئر حیسکو (سول) کے عہدے سے ہٹاکر، ایک ایماندار اور ادارے کے بہتر مفاد میں حیسکو (سول انجنیئر) کو عہدے پر پوسٹ کرتے ہیں۔ یاد رہے کہ سابقہ چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو ریحان حامد سے لیکر نور احمد سومرو اور مظفر عباسی کی ٹینیوئر شپ میں ظفر سومرو کے دونوں ہاتھ گہی میں ہیں اور حیسکو (سول ورکس ڈویژن) میں ظفر سومرو کی کروڑوں روپے کی کرپشن نے حیسکو کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج وزیٹرس روزانہ

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج  وزیٹرس روزانہ
We design display advertise your business card & label contents