Header Ads Widget

پاکستان بھر میں 23 جنوری 2023 کو طویل پاور بریک ڈاؤن کیوں ہوا؟ رپورٹ سامنے آگئی

 بلاگر نیوز مانیٹرنگ ویب ڈیسک اسلام آباد| 

فریکونسی کے اتار چڑھاؤ، 500 کے وی کی ٹرانسمشن لائنز ٹرپ ہوئی"

ملک بھرمیں ہونے والے بجلی کے بریک ڈاؤن سے متعلق نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی نے ابتدائی رپورٹ تیار کرلی ہے۔ نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی نے ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ پاور ڈویژن کو جمع کرا دی ہے۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق فریکونسی کے اتار چڑھاؤ اور 500 کے وی کی ٹرانسمشن لائنز ٹرپ ہوئی جبکہ ٹرپنگ کی وجہ سے این ٹی ڈی سی، کے الیکٹرک کا سسٹم بیٹھ گیا اور سسٹم بیٹھنے سے 11 ہزار 356 میگاواٹ بجلی سسٹم سے آؤٹ ہوئی۔

رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی کہ بریک ڈاون سے پہلے سسٹم کی فریکونسی 50 میگا ہرٹز تھی، جو اچانک بڑھ کر 57 میگا ہرٹز تک پہنچ گئی جبکہ فریکونسی اچانک سے بڑھنے سے سسٹم پر لوڈ وولٹیج غیر متوازن ہوا۔

مزید بتایا کہ بنیادی فالٹ گدو ٹرانسمیشن لائنز میں آیا جبکہ ٹرپنگ کے باعث 11 ہزار 356 میگا واٹ بجلی سسٹم سے نکل گئی تھی۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ تربیلا، منگلا اور وارسک سے بحالی کا عمل فوری شروع کیا گیا تاہم تربیلا، منگلا اور وارسک میں متعدد بار ٹرپنگ ہوئی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج وزیٹرس روزانہ

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج  وزیٹرس روزانہ
We design display advertise your business card & label contents