Header Ads Widget

حیسکو کی متعدد گرڈ اسٹیشنز سے مٹیریل چوری ہونے کا اہم انکشاف!

 بلاگر نیوز مانیٹرنگ ویب ڈیسک حیدرآباد:

سپریٹینڈنگ انجنیئر GSO سرکل حیسکو حیدرآباد نے اپنے جاری کردہ ایک آفیس میمورنڈم میں ایسا انکشاف کیا ہے۔ آفیس میمورینڈم کے متن میں لکھا گیا ہے، کہ سپریٹینڈنگ انجنیئر GSO سرکل حیسکو حیدرآباد کے علم میں یہ بات آئی ہے، کہ متعد حیسکو 132 کے وی اور 66 کے وی گرڈ اسٹیشن سوئچ یارڈ سے ارتھ کنڈکٹر چوری ہونے کا اہم انکشاف ہوا ہے۔ 

جس کے بعد مذکورہ آفیس میمورینڈم میں سپریٹینڈنگ انجنیئر GSO سرکل حیسکو حیدرآباد کی طرف سے تمام گرڈ اسٹیشن انچارج/ شفٹ انچارج اور سیکیورٹی پر معمور سیکیورٹی گارڈ پر یہ زمہ داری عائد کی ہے، کہ گرڈ اسٹیشن سوئچ یارڈ میں اگر کوئی چوری ہوئی تو اس کے ذمہ دار ڈیوٹی پر موجود عملہ ہوگا۔ جس کے بعد حیسکو گرڈ اسٹیشن اسٹاف میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے، اور وہ اپنے خدشات کا اظہار کر رہے ہیں۔ 

تاہم متعدد گرڈ اسٹیشنز سے مٹیریل چوری ہو چکا ہے، ہوتا رہتا ہے اور یہ کوئی غیر معمولی بات نہیں مگر اس کی نہ انکوائری ہوتی ہے اور نہ ہی کوئی سزا جزا۔ جبکہ گرڈ اسٹاف کا یہ بھی موقف ہے کہ حیسکو گرڈ اسٹیشن سے مٹیریل چوری میں آفیسر بھی براہ راست شامل ہوتے ہیں 

اور وہ چوری ہونے کے بعد کوئی قانونی کارروائی کرنے کے بجائے معاملے کو دبا دیتے ہیں اور چوری کیئے جانے والے مٹیریل سے مالی فائدہ اٹھا کر حیسکو کو روزانہ، ماہانہ اور سالانہ لاکھوں اور کروڑوں روپے کا معاشی نقصان پہنچاتے ہیں اور اس کے علاؤہ متعلقہ افسر / افسران کے کہنے پر کچھ گرڈ اسٹیشن پر جان بوجھ کر فالٹ کر کے پاور ٹرانسفارمرز کو خراب کیا جاتا ہے یا جلا دیا جاتا ہے۔ اور اسی طرح کروڑوں روپے کے ٹرانسفارمر کے خراب ہونے پر بھی انکوائری نہیں ہوتی اور خراب ٹرانسفارمرز کی دوبارہ مرمت پر کمپنی کے بار بار لاکھوں اور کروڑوں روپے ضائع کر دیئے جاتے ہیں، اور یہ سب کرپشن اور کمیشن کی بناں پر ہوتا رہتا ہے۔ جس میں سب سے پہلے سپریٹینڈنگ انجنیئر 132 کے وی گرڈ اسٹیشن کی ایس او سرکل حیسکو حیدرآباد براہ راست شامل ہوتا ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج وزیٹرس روزانہ

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج  وزیٹرس روزانہ
We design display advertise your business card & label contents