Header Ads Widget

سرکاری ملازمین اور پینشنرز کی تنخواہوں میں اضافے سمیت دیگر الاؤنسز میں اضافے سے متعلق 06 نوٹیفیکیشن جاری کر دیئے گئے

 بلاگر نیوز مانیٹرنگ ویب ڈیسک | اسلام آباد

فنانس ڈویژن (ریگیولیشنز ونگ) گورنمنٹ آف پاکستان اسلام آباد نے بجٹ 2023 میں اناؤنس کیئے گئے سرکاری ملازمین اور پینشنرز کی تنخواہوں میں اضافے اور دیگر الاؤنسز اور مراعات میں اضافے سے متعلق 06 نوٹیفیکیشن جاری کر دیئے ہیں!

یکم جولائی 2023 سے اجراء شروع ہو جائیگا۔ بجٹ 2023 میں سرکاری ملازمین گریڈ-01 سے لیکر گریڈ-16 کے ملازمین کی تنخواہوں میں جون 2023 کی بنیادی تنخواہ کے 35 فیصد برابر ایڈہاک الاؤنس کا اضافہ کردیا گیا ہے۔

اسی طرح گریڈ-17 سے لیکر گریڈ-22 کے سرکاری افسران کی تنخواہوں میں یکم جون 2023 کی 30 فیصد بنیادی تنخواہ کے برابر ایڈہاک الاونس کی منظوری دیدی گئی ہے، اس کے علاؤہ پینشنرز حضرات کی تنخواہوں میں یکم جون 2023 کی پینشن پر 17.5 ساڑھے سترہ فیصد کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاؤہ دیگر الاؤنسز میں اضافے سمیت 04 مزید نوٹیفیکیشن جاری کر دیئے گئے ہیں، جو الاؤنسز اور مراعات میں اضافے سے متعلق ہیں۔

جبکہ معذور ملازمین کے کنوینس الاونس سمیت سرکاری افسران کی ڈیپوٹیشن اور ایڈیشنل چارج الاؤنس میں بھی اضافہ کیا گیا ہے اور آرمڈ فورسز کے الاؤنسز میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔










































ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج وزیٹرس روزانہ

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج  وزیٹرس روزانہ
We design display advertise your business card & label contents