Header Ads Widget

حیسکو حیدرآباد ڈویژنل اکاؤنٹس آفیسر قاسم آباد گل محمد نظامانی پر حیسکو ملازمین سے کمیشن کے نام پر رشوت لینے کا الزام

 بلاگر نیوز مانیٹرنگ ویب ڈیسک | حیدرآباد 

حیسکو قاسم آباد کے لائین اسٹاف کے ملازمین نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو یونین کے مرکزی صدر عبداللطیف نظامانی کے بیٹے گل محمد نظامانی ہم سے ڈفیکٹو میٹر اور Damaged  ٹرانسفارمر واپس کرنے پر فی MRN پر سائن کرنے کے بدلے 10 ہزار روپے اور اسٹور سے MCO میٹر اور دیگر مٹیریل اشو کروانے کیلئے فی SRN پر 5000 ہزار روپے وصول کرتا ہے۔

اور جب ہم نے اعتراض اٹھایا، تو کہنے لگا کہ تم جاتے نہیں ہو کیا؟ یونین والوں کو پیسے دیتے ہو، اسٹور والوں کو پیسے دیتے ہو، حیسکو (ایس اینڈ آئی) اعجاز شیخ انکوائری والوں کو پیسے دیتے ہو، تو گل محمد نظامانی ڈویژنل اکاؤنٹس آفیسر حیسکو قاسم آباد نے کونسا قصور کیا ہے؟ لہٰذا ڈویژنل اکاؤنٹس آفیسر کا یہ دل کھول کر کمیشن لینے کے اس رد عمل پر، خصوصی طور ہم لائین اسٹاف ملازمین مجبور اور خاموش ہیں اور اس لیئے کیوں کہ عبداللطیف نظامانی کا بیٹا ہے۔

اس کے علاؤہ بتایا کہ (ٹی اے ڈی اے) اور کمیشن اور میڈیکل بلوں پر بھی پیسے لیئے جاتے ہیں، جب کہ عبداللطیف نظامانی جلسوں میں کہتا ہے کہ کسی ملازمین کے واجبات پر 15 یا 25 فیصد کمیشن میرے نام پر لیں، جبکہ ان کا اپنا بیٹا کمیشن کے نام پر کرپشن کا بازار گرم کر کے بیٹھا ہوا ہے۔ ہم کس کے پاس جائیں؟ کس سے شکایت کریں؟ لہٰذا آپ ہم ملازمین کی آواز ہیں ہماری یہ فریاد سب کو سنائیں اور بتائیں کہ یہاں یونین کے مرکزی صدر کا عبداللطیف نظامانی کا اپنا بیٹا ہم حیسکو ملازمین کو مال غنیمت سمجھ کر لوٹ رہا ہے، لہٰذا ہماری اس فریاد کا تدارک کیا جائے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج وزیٹرس روزانہ

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج  وزیٹرس روزانہ
We design display advertise your business card & label contents