Header Ads Widget

حیسکو حیدرآباد ٹی ایل (سی) ڈویژن میں تعینات سول سب انجنیئر محمد ندیم چوہدری کی کرپشن سے متعلق حیسکو آڈٹ رپورٹ منظرعام پر آگئی

 بلاگر نیوز مانیٹرنگ ویب ڈیسک | حیدرآباد 

حیسکو ٹی ایل ڈویژن میں تعینات سول سب ڈویژن-03 کے سب انجنیئر محمد ندیم چوہدری کی کرپشن سے متعلق حیسکو انٹرنل آڈٹ رپورٹ منظرعام پر آ گئی ہے۔

01۔ حیسکو 132 کے وی بریک ڈاؤن جامشورو (نیو) پر، نزد راجپوتانہ ہاسپیٹل سے قاسم آباد کے 03 عدد ٹاور لوکیشن وائیز 19،20 اور 21 گرائے گئے، جن کا رکارڈ کے مطابق 02 مرتبہ فاؤنڈیشن رپیئر کیا گیا ہے، جو غیر قانونی ہے۔

02۔ حیسکو 132 کے وی بریک ڈاؤن جامشورو (اولڈ) پر نوری آباد (اولڈ) سے جامشورو گرین ٹرانسمیشن لائین پر 26 ٹاور گرائے گئے لوکیشن وائیز 24,31,35,45,41-53 تک ٹور فاؤنڈیشن دوسری مرتبہ 02 دو بار رپیئر کی گئی، جوائنٹ اور جیکٹ بھی وہ ہی تھے جس میں Less comparative  میں بھی ہائے ریٹ دکھائے گئے۔

اس کے علاوہ دیگر بریک ڈاؤن میں بھی یہی حربہ استعمال کیا گیا اور تمام کام حیسکو کے اعلیٰ افسران کی سہولت کے لیئے محمد ندیم چوہدری کے کنٹریکٹر شپ میں کیئے گئے، جس کی تصدیق پروجیکٹ ڈائریکٹر جی ایس سی حیسکو حیدرآباد کے ورک آرڈرز) سے کی جاسکتی ہے۔

شدید مجبوری میں ایک کام کیا جا سکتا ہے، وہ بھی جوائنٹنگ یا جیکٹنگ؟ لیکن ٹوٹ پھوٹ کے کام میں فاؤنڈیشن کے جوائنٹ اور جیکٹنگ دونوں کام کیئے گئے، تاکہ قابل ذکر رقم کا آسانی سے غلط اور غیر ضروری استعمال کیا جا سکے۔

ایسی تمام شرارتیں کرنے والا کا مرکزی ماسٹر مائنڈ  اور سہولت کار محمد ندیم چوہدری ثابت ہوا ہے، جو ماضی میں بھی حیسکو (سول- ورک) میں غیر قانونی کام کرنے پر پہلے ہی سزا یافتہ ہے اور اس وقت حیسکو TL (C) ڈویژن میں بطور سول سب انجنیئر کام کر رہا ہے۔

ایسے سب انجینئر سول یعنی ندیم چودھری کی TLC ڈویژن میں موجودگی/ تعیناتی کا مطلب ڈویژن کی ورکنگ سٹیٹس کو سبوتاز کرنا ہے۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا یہ آڈٹ رپورٹ منظرعام پر آنے کے بعد مذکورہ سب انجنیئر سول ٹی ایل ڈویژن محمد ندیم چوہدری کے خلاف کوئی ڈپارٹمینٹل کاروائی ہوتی ہے، یا ہمیشہ کی طرح لے دے کر حیسکو کو کروڑوں روپے معاشی نقصان پہنچانے والے ندیم چوہدری کو بھی ظفر سومرو کی طرح محفوظ راستہ دیا جائے گا؟ اور خدشہ ہے کہ یہ پیرا ڈراپ ہوجائیگا! اور شاید اب تک ایسا ہو بھی چکا ہو۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج وزیٹرس روزانہ

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج  وزیٹرس روزانہ
We design display advertise your business card & label contents