Header Ads Widget

سیپکو افسران کی طرف سے دانیال ریزیڈینسی ہاؤسنگ اسکیم لاڑکانہ کو بجلی دینے کیلئے رشوت طلب کرنے کا دعویٰ

 بلاگر نیوز مانیٹرنگ ویب ڈیسک | سکھر

بلاگر نیوز کو موصول ہونے والی انفارمیشن کے مطابق پروجیکٹ ڈائریکٹر دانیال ریزیڈینسی ہاؤسنگ اسکیم لاڑکانہ شاہد عباسی نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ ہاؤسنگ اسکیم کی منظوری کیلئے 03 کروڑ 33 لاکھ روپے کا ڈیمانڈ نوٹیس ادا کرنے کے باوجود گزشتہ 02 سال سے سیپکو کی طرف سے دانیال ریزیڈینسی ہاؤسنگ اسکیم کو بجلی نہیں دی جا رہی، بلکہ چیف ایگزیکٹو آفیسر سیپکو سعید احمد ڈاوچ سمیت چیف انجنیئر (پلاننگ) منظور سومرو اور پروجیکٹ ڈائریکٹر (کنسٹرکشن) پرویز احمد پھلپوٹو رشوت نہ دینے پر ہاؤسنگ اسکیم کو قانونی طور بجلی دینے میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔ 

پروجیکٹ ڈائریکٹر دانیال ریزیڈینسی ہاؤسنگ اسکیم لاڑکانہ شاہد عباسی نے سیاسی و سماجی شخصیات کے ساتھ سیپکو انتظامیہ اور مذکورہ افسران کے خلاف رشوت لینے کے بینر آویزاں کیئے اور لاڑکانہ شہر کی  گلیوں اور چوراہوں پر شدید  احتجاج اور نعرہ بازی کی، پریس کلب لاڑکانہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو اور فریال تالپور کو مخاطب ہو کر مطالبہ کیا کہ فوری طور چیف ایگزیکٹو آفیسر سیپکو سعید احمد ڈاوچ اور دیگر سیپکو افسران کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے اور ان کو رشوت طلب کرنے پر عہدوں سے ہٹایا جائے۔ ہاؤسنگ اسکیم کے رہائشیوں سے فوری انصاف کیا جائے، دیگر صورت وہ احتجاج کا دائرہ مزید بڑھائیں گے۔ تاہم اس معاملے پر سیپکو افسران کی جانب سے سوشل میڈیا پر تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔




ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج وزیٹرس روزانہ

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج  وزیٹرس روزانہ
We design display advertise your business card & label contents