Header Ads Widget

گجرات: ایف آئی اے کی جانب سے 02 گیپکو سینئر افسران کی 10 ملین روپے کرپشن کے غبن میں ملوث ہونے پر گرفتاری

بلاگر نیوز مانیٹرنگ ویب ڈیسک: گجرات

گجرات: فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی FIA نے گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو) گجرات آفس کے دو سینئر افسران ایک انجنیئر اور اکاؤنٹنٹ کو 10 ملین روپے کی کرپشن میں ملوث ہونے پر گرفتار کر لیا ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق: ایف آئی اے گجرات سرکل کی جانب سے گیپکو کے ایگزیکٹو انجینئر اطہر شہزاد اور اکاؤنٹس آفیسر راحیل مرزا کو گجرات اور سیالکوٹ کے گرڈ سٹیشنوں کے آفیشل اکاونٹ سے غیر قانونی طور پر 10 ملین روپے نکالنے پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے ترجمان نے بتایا، کہ گیپکو اہلکاروں کے خلاف ان کی مبینہ بدعنوانی کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، تاہم کیس میں باقی ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور کہا کہ مزید باریک بینی سے تحقیقات کے لیے تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج وزیٹرس روزانہ

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج  وزیٹرس روزانہ
We design display advertise your business card & label contents