Header Ads Widget

حیسکو اکاؤنٹس اینڈ فنانس اسکینڈل 2023، اکاؤنٹس آفیسر محمد عمران انصاری کی اچانک رٹائرمینٹ درخواست نے سب کو حیران کردیا

 بلاگر مانیٹرنگ ویب ڈیسک | حیدرآباد

بلاگر نیوز کو موصول ہونے والی انفارمیشن کے مطابق جیسے ہی حیسکو میں اکاؤنٹس اینڈ فنانس اسکینڈل اگست 2023 سامنے آیا ہے، اور محکمانہ کاروائی کی گئی ہے اور خود حیسکو مینجمینٹ کی طرف سے یہ 02 ارب سے زائد غبن کی انکوائری ایف آئی اے کے حوالے کی گئی ہے، تب سے حیسکو میں اس وقت شدید خوف کا ماحول ہے اور ہر ایک آفیسر کو اپنی لگی ہوئی ہے اور ایسی ہی صورتحال میں ڈویژنل اکاؤنٹس آفیسر حیسکو SS&T ڈویژن جی ایس او حیسکو حیدرآباد محمد عمران عمران انصاری نے LPR پر رٹائر ہونے کی درخواست حیسکو ڈائریکٹر جنرل ایچ آر شفیق میمن کو ارسال کر دی ہے۔

 تاہم ڈویژنل اکاؤنٹس آفیسر حیسکو SS&T ڈویژن جی ایس او حیسکو حیدرآباد محمد عمران عمران انصاری کی اس اچانک LPR پر رٹائرمینٹ کی درخواست نے حیسکو میں سب کو حیران و پریشان کردیا ہے، کہ جب اس وقت پورے حیسکو میں اکاؤنٹس اینڈ فنانس اسکینڈل 2023 سے متعلق چہ مگوئیاں جاری ہیں اور حیسکو ڈپارٹمینٹل انکوائری جاری ہے اور دوسری طرف (ایف آئی اے) اکاؤنٹس رکارڈ اپنی تحویل میں لیکر اس کروڑوں اور اربوں روپے کے اسکینڈل پر تحقیقات کر رہی ہے، اس وقت ایک اکاؤنٹس آفیسر کی طرف سے اچانک LPR پر رٹائرمینٹ کی درخواست نے سب کو ششدر کردیا ہے۔ 

جس سے صاف ظاہر ہے، کہ اکاؤنٹس اینڈ فنانس اسکینڈل میں کہیں نے کہیں ڈویژنل اکاؤنٹس آفیسر حیسکو SS&T ڈویژن جی ایس او حیسکو حیدرآباد محمد عمران عمران انصاری بھی ملوث ہیں اور اس کالی کرپشن میں ان کے ہاتھ بھی کالے ہیں اور اس اسکینڈل میں پکڑے جانے کے خوف سے وہ اچانک رٹائر ہوکر نہ صرف اپنی جمع پونجی بچانا چاہتے ہیں، بلکہ حیسکو سے ہڑپ کیا جانے والا مال بڑی چالاکی کے ساتھ نکالنے کیلئے رٹائمینٹ درخواست کا سہارا لیکر اچانک اس کروڑوں اور اربوں روپے کے اسکینڈل سے محفوظ راستے سے فرار ہونا چاہتے ہیں۔ 

مگر کیا حیسکو ایچ آر ڈائریکٹر بھاری رشوت لیکر عمران انصاری کی LPR پر رٹائرمنٹ کی درخواست کو عمل میں لائے گا؟ یا پینڈنگ کر دیگا؟ جبکہ اس وقت سروس پیرڈ سے سے (قبل رٹائرمینٹ) کیلئے  قوانین لاگو کیئے گئے ہیں۔ حیسکو افسران کی وقت سے قبل رٹائرمینٹ کیلئے کمیٹی مقرر ہے، جو ریٹائرمنٹ سروس پیرڈ سے قبل رٹائرمنٹ لینے والوں سے معقول سبب معلوم کرنے کا حق رکھتی ہے اور کسی بھی بناں پر LPR پر رٹائرمینٹ درخواست کو رد کرنے کا پورا اختیار رکھتی ہے اور اس کمیٹی کی یہ بھی ذمہ داری ہے، کہ مذکورہ افسر یا ملازم کا پچھلا رکارڈ اور سروس پیرڈ دیکھ کر یہ بھی تحقیقات کرے، کہ وہ کسی کرپشن، بدعنوانی یا فراڈ میں ملوث تو نہیں رہا، اس کے خلاف کوئی آڈٹ پیرا اور ڈپارٹمینٹل انکوائری تو پینڈنگ نہیں ہے؟

جبکہ عمران انصاری سے متعلق ذرائع سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ یہ 02 سال قبل ہی اکاؤنٹ اسسٹنٹ سے ڈویژنل اکاؤنٹس آفیسر بنایا گیا ہے۔

اور عمران انصاری نے ایم ایس انصاری انجینئرنگ اینڈ کانٹریکٹرز کے نام سے ایک کنسٹرکشن فرم بنائی ہے۔ جس کے نام پر حیسکو (سول ورکس ڈویژن)، پروجیکٹ ڈائریکٹر (جی ایس سی) کے ماتحت  02 ڈویژن (جی سی) اور (ٹی ایل) ڈویژن سے بھاری رشوت اور کمیشن کے عیوض کروڑوں روپے کے ٹھیکے لیکر صرف 02 سال کے اندر مہنگی گاڑیوں اور حیدر آباد اور ٹنڈو محمد خان میں زرعی زمینوں،  بنگلوز اور پلازوں کا مالک بن چکا ہے۔ 

حال ہی میں لطیف آباد یونٹ نمبر:06 محمدی ہاسپیٹل کے زمانے حیدرآباد میں ان کا ایک کمرشل پلازہ بھی سامنے آگیا ہے، جس کی تعمیرات مکمل ہو چکی ہے اور فنشنگ کا کام کیا جا رہا ہے۔ ڈویژنل اکاؤنٹس آفیسر حیسکو SS&T ڈویژن جی ایس او حیسکو حیدرآباد محمد عمران انصاری سے منصوب اس کمرشل پلازہ کا نام Opal Iconic Tower ہے۔ اب سوال پیدا ہوتا ہے کہ صرف 02 سے 03 سال میں اکاؤنٹ اسسٹنٹ سے ڈویژنل اکاؤنٹس آفیسر حیسکو بنتے ہی ایسا کیا علاؤ الدین کا چراغ عمران انصاری کے ہاتھ لگ گیا، کہ دیکھتے ہی دیکھتے صرف 02 سال میں اس نے اپنی انجنیئرنگ کنسٹرکشن فرم کے نام پر کروڑوں روپے کے ٹھیکے لیکر اربوں روپے کی پراپرٹی اور جائیداد بنالی ہے۔ پروجکٹ ڈائریکٹر (جی ایس سی) حیسکو کنسٹرکشن اور (سول) سے (ٹینڈر ورک) لیکر دیکھتے ہی دیکھتے صرف 02 سال کے اندر ذرعی زمینیں، مہنگی گاڑیوں اور پلازوں کا مالک بن گیا ہے۔ نہ صرف یہاں بلکہ اب انصاری انجینئرنگ اینڈ کانٹریکٹر کے نام سے سیپکو سکھر میں بھی ٹینڈر لینے شروع کر دیئے ہیں، جو رکارڈ پر موجود ہیں اور اب کیا حیسکو مینجمینٹ سمیت حیسکو (ریٹائرمنٹ کمیٹی) اور نیب اور ایف آئی اے عمران انصاری کے اثاثوں سے متعلق تحقیقات کرینگے اور اس کو سب کچھ صاف ہے، کا سرٹیفکیٹ جاری کرینگے؟ یا آمدنی سے زائد اثاثہ جات (نامی اور بے نامی جائیداد) اور آمدنی پر اس ڈویژنل اکاؤنٹس آفیسر کے خلاف تحقیقات پنے انجام کو پہنچے گی؟ سوال باقی ہے؟

یاد رہے کہ اسی سلسلے میں ایگزیکٹو انجنیئر آپریشن ڈویژن حیسکو عمرکوٹ افتخار سومرو سمیت ڈویژنل اکاؤنٹس آفیسر حیسکو زوہیب چانڈیو، حیسکو سانگھڑ میں ایگزیکٹو انجنیئر آپریشن ڈویژن حیسکو سانگھڑ نزاکت علی میمن سمیت سابقہ ایگزیکٹو انجنیئر انعام ابڑو، سابقہ روینیو آفیسر حیسکو سانگھڑ ذوالفقار علی آرائیں اور دلبر خان سمیت ڈویژنل اکاؤنٹس آفیسر حیسکو سانگھڑ سمیت حیسکو نوابشاھ میں ایگزیکٹو انجنیئر آپریشن ڈویژن حیسکو نوابشاھ دیدار حسین چنہ سابقہ حیسکو ڈی جی (لیگل اینڈ لیبر) لونگ خان جکھرانی کے فرزند ڈویژنل اکاؤنٹس آفیسر آپریشن ڈویژن حیسکو نوابشاھ محمد اسماعیل جکھرانی کو سسپینڈ کر دیا گیا ہے، اور محکمانہ انکوائری/ کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج وزیٹرس روزانہ

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج  وزیٹرس روزانہ
We design display advertise your business card & label contents