Header Ads Widget

حیدرآباد: حیسکو انتظامیہ نے بڑے بڑے مگر مچھوں کو بچانے کیلئے، چھوٹے افسران کی قربانی دینا شروع کردی

بلاگر نیوز مانیٹرنگ ویب ڈیسک | حیدرآباد

حیسکو میں کرپشن کی داستان کی نئیں بات نہیں ہے۔ ادارے میں کرپشن اور کرپٹ مافیہ کی 

بلاگر نیوز کو موصول ہونے والی انفارمیشن کے مطابق کوٹری کے مقدر بلوچ نامی 

ایک مقامی صحافی نے سٹیزن پورٹل پرائم منسٹر ڈلیوری یونٹ PMDU پر کمپلینٹ درج کی جس کے مطابق ایس ڈی او آپریشن سب ڈویژن حیسکو جامشورو ممتاز علی میمن اور ایگزیکٹو انجنیئر آپریشن ڈویژن حیسکو کوٹڑی منیر پہنور پر بجلی چوری اور کرپشن کے الزامات عائد کیئے گئے، PMDU No:SDO70924-91476096 جس پر بذریعہ مینجر حیسکو ایچ آر ایم لیٹر نمبر: 10381-84 مورخہ: 15 اکتوبر 2024 کو انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔ 

انکوائری کمیٹی میں:

01۔ ذوالفقار علی میمن، چیف آپریٹنگ آفیسر حیسکو ہیڈکوارٹر (کنوینئر)

02۔ اعجاز احمد شیخ، مینجر CM&O حیسکو حیدرآباد (میمبر)

03۔ عامر نوید میمن (ڈپٹی مینجر ٹیکنیکل) آپریشن سرکل حیسکو حیدرآباد (میمبر)

مقامی صحافی کی جانب سے ایگزیکٹو انجنیئر آپریشن ڈویژن حیسکو کوٹری منیر پہنور سمیت ایس ڈی او آپریشن سب ڈویژن حیسکو جامشورو ممتاز میمن پر بجلی چوری اور کرپشن کے الزامات عائد کیئے گئے۔

مقامی صحافی کے مطابق ایس ڈی او اور ایگزیکٹو انجنیئر منیر پہنور کی جانب سے اس کو خاموش کروانے کیلئے پیسوں کی آفر کی گئی اور دونوں کی رضامندی سے صحافی کو زبردستی پیسے بھیجے گئے، جس کے اسکرین شارٹ اس نے اپنی کمپلینٹ سے منسلک کر کے شکایت سٹیزن پورٹل پر درج کردی۔

مورخہ 10 اکتوبر 2024 کو بذریعہ لیٹر نمبر:7435-42 کو چیف آپریٹنگ آفیسر حیسکو حیدرآباد ذوالفقار علی میمن کے دفتر سے ایڈیشنل ڈائریکٹر ٹیکنیکل کے دستخط شدہ لیٹر سے بجلی چوری اور کرپشن کے 

الزامات کی زد میں آنے والے ایگزیکٹو انجنیئر آپریشن ڈویژن حیسکو کوٹری منیر پہنور اور ایس ڈی او آپریشن سب ڈویژن حیسکو جامشورو ممتاز میمن کو حیسکو ہیڈکوارٹر میں انکوائری کیلئے طلب کر لیا گیا۔ اسی طرح کا لیٹر مقامی صحافی مقدر بلوچ کو بھی بھیج دیا گیا۔

مورخہ: 17 اکتوبر 2024 کو انکوائری کمیٹی نے اپنی انکوائری رپورٹ حیسکو ڈائریکٹر جنرل (ایچ آر اینڈ ایڈمن) ڈائریکٹر شفیق میمن کو بذریعہ کورنگ لیٹر نمبر:7566-69 ارسال کردی۔

انکوائری رپورٹ میں لکھا گیا، کہ ایس ڈی او حیسکو جامشورو ممتاز علی میمن کی جانب سے مقامی صحافی مقدر بلوچ کو 25000 پچیس ہزار روپے منتقل کیئے جانے کی غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر، ایس ڈی او حیسکو جامشورو ممتاز میمن کے خلاف ڈسیپلنری قانونی کاروائی کی جائے اور ایگزیکٹو انجنیئر آپریشن ڈویژن حیسکو کو ہدایت کی جائے، کہ وہ بجلی چوری پر درج ایف آئی آر کورٹ میں پیش کرنے کیلئے فالو کرے۔ 

خفیہ ذرائع کا دعویٰ ہے، کہ مذکورہ صحافی کو پیسے ایگزیکٹو انجنیئر آپریشن ڈویژن حیسکو کوٹری منیر پہنور کی رضامندی سے منتقل کیئے گئے، مگر اس کام کیلئے بڑی چالاکی کے ساتھ ایس ڈی او آپریشن سب ڈویژن حیسکو جامشورو کو استعمال کیا گیا۔

جبکہ انکوائری رپورٹ میں ایک بہت بڑا تضاد بھی سامنے آیا ہے۔ وہ یہ کہ جب انکوائری کمیٹی 15 اکتوبر 2024 کو تشکیل دیدی گئی تھی، تو پھر انکوائری کمیٹی نے ممتاز میمن اور ایگزیکٹو انجنیئر منیر پہنور اور مقامی صحافی مقدر بلوچ کو مورخہ: 10 اکتوبر 2024 کو انکوائری کیلئے حیسکو ہیڈکوارٹر کیسے طلب کیا؟

کیا یہ انکوائری کمیٹی رپورٹ ایگزیکٹو انجنیئر آپریشن ڈویژن حیسکو کوٹری منیر پہنور کو بچانے اور ایس ڈی او آپریشن سب ڈویژن حیسکو جامشورو ممتاز میمن کی بلی چڑھانے کیلئے محض ایک ٹول کے طور پر استعمال کی جا رہی ہے۔ کیوں کہ کوٹری ڈویژن میں منیر پہنور کو خصوصی طور چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو روشن اوٹھو کی جانب سے پوسٹ کیا گیا تھا۔ جس کی پوسٹنگ 30 سے 50 لاکھ روپے عوض کیئے جانے کے الزامات بھی سامنے آئے تھے۔

تاہم اب 25000 پچیس ہزار روپے کا کیا ہوگا؟ ایس ڈی او حیسکو جامشورو ممتاز میمن کا کیا ہوگا؟ جس نے ایگزیکٹو انجنیئر آپریشن ڈویژن حیسکو کوٹری منیر پہنور کے کہنے پر پیسے تو دے دیئے، اور اب انکوائری کمیٹی کا سارا ملبہ بھی ممتاز میمن کے کندھوں پر رکھ دیا گیا ہے اور نہ جانے ایسے کتنے معاملات میں ایگزیکٹو انجنیئر آپریشن ڈویژن حیسکو کوٹری منیر پہنور کی جانب سے بڑی چالاکی کے ساتھ ممتاز میمن کو استعمال کر کے مفادات حاصل کیئے جا چکے ہونگے؟

اب متعدد حیسکو افسران اپنے کیریئر کو بچانے کیلئے منیر پہنور کی طرح اپنے ماتحت افسران کی قربانی دینے لگے ہیں۔ کیا اس طرح سے ان کے اپنے گناہ چھپ جائینگے؟ یا معاف ہو جائینگے؟ اور آخرکار یہ بلی اور چوہے کا کھیل کب تک چلتا رہے گا؟ سوال باقی ہے؟

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج وزیٹرس روزانہ

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج  وزیٹرس روزانہ
We design display advertise your business card & label contents