Header Ads Widget

حیسکو حیدرآباد: نسیم نگر چوک کے قریب چوری بجلی سپلائی چلاتے ہوئے 46 فلیٹ والا گیلیکسی پلازہ پکڑا گیا

 بلاگر نیوز مانیٹرنگ ویب ڈیسک | حیدرآباد 

حیسکو مینجر (ایس اینڈ آئی) اعجاز شیخ کی ٹیم نے 02 دن پہلے وادھو واھ قاسم آباد، نسیم نگر چوک کے قریب چوری بجلی سپلائی چلاتے ہوئے 46 فلیٹس والے گیلیکسی پلازہ پر چھاپہ مار کر تمام کنیکشنز ڈی سی کر دیئے، حیسکو ایس اینڈ آئی کے ہمراہ M&T ٹیم کے مطابق 46 فلیٹ کا کم سے کم لوڈ 200 کے وی ٹرانسفارمر جھیل سکتا ہے۔ چونکہ یہ کمرشل پلازہ ہے۔ 

اس کو حیسکو (پلاننگ اینڈ انجنیرنگ) ڈپارٹمینٹ سے قانونی طور کمرشل کنیکشن کی حیثیت سے پاس کرواکر قانونی طور اپنا ٹرانسفارمر کمرشل کنیکشن منظور کروانا تھا، جو نہیں کیا گیا۔ اور سالوں سے چوری بجلی سپلائی پر انحصار کیا گیا، ایک اندازے کے مطابق اس پورے پلازہ کے 46 فلیٹ کا کم سے کم ماہانہ بجلی بل 35 لاکھ روپے بنتا ہے۔ 

تاہم حیسکو (ایس اینڈ آئی) ٹیم کی مزید تفتیش پر یہ بات سامنے آئی ہے، کہ محمد اقبال میمن اس گیلیکسی پلازہ کا مالک ہے، جس نے یہ اہم انکشافات کیئے کہ ڈویژنل اکاؤنٹس آفیسر حیسکو قاسم آباد گل نظامانی 10 لاکھ روپے ماہانہ بھتہ وصول کرتا رہا ہے اور کہتا رہا کہ آپ کا کنیکشن کوئی نہیں کاٹے گا، ہم بیٹھے ہیں، آپ بس ماہانہ مقررہ تاریخ پر 10 لاکھ روپے سید پرویز شاھ اور غلام نبی کھوسو کے ہاتھوں ہمیں دیتے رہیں اور مفت بجلی کے مزے لیتے رہیں، ایئر کنڈیشن اور ہیوی لوڈ چلاتے رہیں۔

حیسکو (ایس اینڈ آئی) ٹیم کے سامنے مزید یہ انکشاف بھی سامنے آیا، کہ جب پلازے ہر چھاپہ مارا گیا، تو 1 فلیٹ سے 10 ڈمانڈ نوٹیس کاپیاں بھی پیش کر دی گئی، جبکہ ان ڈمانڈ نوٹیسز پر سابقہ ایس ڈی او حیسکو سٹیزن کالونی عاقب شاھ اور ڈاہانی کے دستخط تھے۔ حیسکو (ایس اینڈ آئی) نے رپورٹ مزید تفتیش کیلئے حیسکو چیف انجنیئر (پلاننگ اینڈ انجنیرنگ) کے دفتر بھیج دی ہے، کہ کیا یہ گیلیکسی کے نام سے کمرشل پلازہ کہیں حیسکو چیف انجنیئر (پلاننگ اینڈ انجنیرنگ) ڈپارٹمنٹ نے پاس تو نہیں کیا؟ مگر اس کی تاحال کوئی تصدیق نہیں ہوئی ہے اور نہ ہی ایسا کوئی کمرشل پروپوزل سامنے آیا ہے۔ 

اب دیکھنا یہ ہے، کہ اس اسکینڈل میں ملوث حیسکو افسران و ملازمین کے خلاف کیا کارروائی ہوتی ہے؟ تاہم حیسکو ایس اینڈ آئی کی طرف سے ڈویژنل اکاؤنٹس آفیسر حیسکو قاسم آباد گل نظامانی کے اس اسکینڈل میں ملوث ہونے کی وجہ سے رپورٹ کو عام افسران و ملازمین سے مخفی رکھا جا رہا ہے۔ یاد رہے کہ گل نظامانی پہلے ہی اکاؤنٹس اینڈ فنانس اسکینڈل 2023 کی ضد میں ہیں اور اس کی ڈپارٹمینٹل انکوائری چل رہی ہے، اور دوسری طرف ایف آئی اے نے بھی رکارڈ تحویل میں لیکر اس اسکینڈل کی جانچ شروع کردی ہے اور تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا ہے۔

تاہم جو سچ لکھنے سے حیسکو مینجر ایس اینڈ آئی اعجاز شیخ کے قلم کی سیاہی خشک ہو جائے اور حیسکو پبلک ریلیشنز آفیسر کا پیشاب نکل جائے، وہ سچ ہماری بلاگ ٹیم نے لکھ کر سچ کا بول بالا کر دیا اور واضح کر دیا کہ اعجاز شیخ ایک مکار، ڈرپوک اور مفاد پرست ہے، جس کو ادارے کو کروڑوں روپے نقصان پہنچانے والوں سے ہمدردی ہے، اس لیئے کہ ملزم نظامانی کا بیٹا ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج وزیٹرس روزانہ

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج  وزیٹرس روزانہ
We design display advertise your business card & label contents