Header Ads Widget

حیدرآباد: حیسکو ایگزیکٹو انجنیئر پر قتل کا مقدمہ درج؟ مگر اصل ذمہ دار کون؟

بلاگر نیوز مانیٹرنگ ویب ڈیسک | حیدرآباد 

بلاگر نیوز کو موصول ہونے والی اطلاع کے مطابق مورخہ 09 نومبر 2023 کو حیدرآباد سائٹ ایریا میں ایک شخص ہائی ٹرانسمیشن لائین کی ضد میں آکر جانبق ہو گیا ہے۔ بعد میں معلوم ہوا، کہ یہ ٹرک کی چھت پر سوار ٹرک مزدور راجا ملاح تھا، جس کو ہائی ٹرانسمیشن لائین سے ہائی وولٹیج کرنٹ لگنے کے باعث پورا جسم شدید جھلس گیا اور راجا ملاح کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق یہ افسوسناک حادثہ فتح چوک ماتا جی مل کے قریب سائیٹ ایریا حیدرآباد میں پیش آیا، جہاں ہائی ٹرانسمیشن لائین کی اونچائی بہت نیچے ہے۔ جو حقیقت میں 45 فٹ ہونی چاہیئے، جبکہ حادثے کی جگہ (ایچ ٹی)  لائین کی اونچائی اندازاً 27 سے 30 فٹ تک ہے۔ جس کے باعث اکثر و بیشتر حادثات پیش آتے رہتے ہیں۔ 

تاہم انتہائی سنجیدہ مسئلے پر نہ کبھی مل انتظامیہ نے غور و فکر کیا اور نہ ہی متعلقہ حیسکو افسران و اسٹاف کو توفیق ہوئی، کہ اس سنجیدہ اور غیر معمولی معاملے کا پہلے ہی نوٹیس لیا جاتا، تو شاید 09 نومبر 2023 کو (مقتول) راجا ملاح کے ساتھ یہ (فیٹل ایکسیڈنٹ) پیش نہ آتا؟

تاہم (مقتول) راجا ملاح کے بھائی نیاز ملاح کی فریاد پر متعلقہ تھانے پر ایگزیکٹو انجنیئر آپریشن ڈویژن حیسکو لطیف آباد وقار سلیم کی لاپرواہی کے خلاف قتل کی ایف آئی آر درج کردی گئی ہے۔ 

اب مزید پولیس تفتیش کریگی، کہ یہ محض ایک حادثہ تھا، یا واقعے ہی حیسکو افسران و اسٹاف اس لاپرواہی کے مرتکب ہیں اور حادثے کے ذمہ دار بھی ہیں؟ یہ مزید پولیس کی تفتیشی رپورٹ میں بات سامنے آئی گی۔ جبکہ ایف آئی آر رپورٹ میں یہ بھی لکھا گیا ہے، کہ ایگزیکٹو انجنیئر آپریشن ڈویژن حیسکو لطیف آباد-1 وقار سلیم کی طرف سے بجلی دیر سے بند کروانے پر حادثہ پیش آیا۔ یہاں ایک سوال یہ بھی بنتا ہے، کہ بجلی بند کروانا کس کی ذمہ داری ہے؟ ایگزیکٹو انجنیئر وقار سلیم کی؟ یا  پھر ایس ڈی او میراں محمد شاھ زوہیب شیروانی اور اس کے لائین سپریٹینڈنٹ کی؟ اور متعلقہ ایس ڈی او آپریشن سب ڈویژن حیسکو میراں محمد شاھ زوہیب شیروانی کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوئی ہے، اور نہ ہی ایف آئی آر میں نامزد کیا گیا ہے! جو کہ ایک سوالیہ نشان ہے؟





ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج وزیٹرس روزانہ

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج  وزیٹرس روزانہ
We design display advertise your business card & label contents