Header Ads Widget

حیسکو حیدرآباد: اسسٹنٹ لائین مین شاہد ناریجو نوکری سے جبری رٹائرڈ

 بلاگر نیوز مانیٹرنگ ویب ڈیسک | حیدرآباد 

سپریٹینڈنگ انجنیئر آپریشن سرکل حیسکو حیدرآباد اعجاز شیخ کی اسسٹنٹ لائین مین آپریشن سب ڈویژن حیسکو سٹیزن کالونی شاہد ناریجو کے خلاف ڈسیپلنری کارروائی! بجلی چوری میں ملوث ہونے کا الزام ثابت ہونے پر نوکری سے جبری ریٹائرمنٹ کی سزا دیدی!!!

اسسٹنٹ لائین مین شاہد ناریجو پر آپریشن سب ڈویژن حیسکو سٹیزن کے علاقے گلشن سجاد کالونی میں واقع VIP پلازہ ڈائریکٹ چلانے کا الزام تھا، جس پر شاہد ناریجو کو حیسکو مینجر ایس اینڈ آئی اعجاز شیخ کی رپورٹ پر معطل کردیا گیا تھا اور پھر اعجاز شیخ جیسے ہی سپریٹینڈنگ انجنیئر آپریشن سرکل حیسکو حیدرآباد ٹرانسفر ہوا تو شاہد ناریجو کے خلاف مورخہ  04 اکتوبر 2023 کو لیٹر آف ایکسپلینییشن جاری کیا، جس کا شاہد ناریجو اسسٹنٹ لائین مین کی طرف سے مورخہ 19 اکتوبر 2023 کو ڈفینس رپلائی سبمٹ ہوا، اس کے بعد مورخہ 20 اکتوبر 2023 کو شاہد ناریجو کے لیٹر آف ایکسپلینییشن پر پرسنل ہیئرنگ کی گئی۔

اور پرسنل ہیئرنگ کے دن ہی مورخہ 20 اکتوبر 2023 کو ملازم کے خلاف شوکاز نوٹیس جاری کیا گیا، جس ملازم کی طرف سے مورخہ 03 نومبر 2023 کو جواب جمع کروایا گیا۔ اور پھر مورخہ 06 نومبر 2023 کو اسسٹنٹ لائین مین آپریشن سب ڈویژن حیسکو سٹیزن کالونی، پر سپریٹینڈنگ انجنیئر آپریشن سرکل حیسکو حیدرآباد اعجاز شیخ نے سروس سے (جبری ریٹائرمنٹ) کی میجر پینلٹی عائد کردی ہے۔ 

کچھ حیسکو افسران اور ملازمین حیسکو افسران کے اس عمل کو ملازمین کے خلاف ذاتی اور انتقامی کاروائی قرار دے رہے ہیں اور ایسے افسران کو ملازم دشمن قرار دے رہے ہیں اور کچھ لوگ بجلی چوری میں ملوث حیسکو ملازمین کے خلاف حیسکو افسران کی طرف سے اس کارروائی کو درست قرار دیتے ہیں۔ 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج وزیٹرس روزانہ

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج  وزیٹرس روزانہ
We design display advertise your business card & label contents