Header Ads Widget

حیسکو ہالا: ایس ڈی او آپریشن سب ڈویژن ہالا شاہزیب میمن نے، لائین مین مظہر سہتو کو نوکری سے برطرف کر دیا

 بلاگر نیوز مانیٹرنگ ویب ڈیسک | حیدرآباد 

بلاگر نیوز کو موصول ہونے والی انفارمیشن کے مطابق مورخہ 04 نومبر 2023 کو (نیو اپائنٹیڈ) ایس ڈی او آپریشن سب ڈویژن حیسکو ہالا شاہزیب میمن نے، لائین مین-2 مظہر علی سہتو کو نوکری سے برطرف کردیا ہے۔ یاد رہے کہ ایس ڈی او شاہزیب میمن حیسکو میں پیسکو سے ڈیپوٹیشن پوسٹنگ پر تعینات ہے۔

اور یہ بھی یاد رہے کہ اس سے پہلے 2021 میں بھی لائین مین مظہر علی سہتو کو سپریٹینڈنگ انجنیئر آپریشن سرکل حیسکو نوابشاھ نے نوکری سے جبری ریٹائرمنٹ کی سزا دی تھی، جو کہ بعد میں سپریٹینڈنگ انجنیئر آپریشن سرکل حیسکو نوابشاھ مشتاق علی عباسی نے لائین مین -2 سے اسسٹنٹ لائن مین میں اسکیل رورٹ کرکے (میجر پینلٹی) کو مائینر پینلٹی میں تبدیل کرکے مظہر علی سہتو کی نوکری بچالی تھی،

تاہم اس وقت صورتحال مختصر ہے، ایگزیکٹو انجنیئر آپریشن ڈویژن حیسکو مٹیاری اسد پیرزادہ نے اپنی ڈویژن کے ایس ڈی او سمیت متعدد لائین اسٹاف کو بجلی چور اور رشوت خور قرار دیکر، اپنی ڈویژن سے نکال کر حیسکو ہیڈکوارٹر کو ایک ایس ڈی او مٹیاری غیاص الدین شیخ کے ساتھ دیگر 10 لائین اسٹاف کو ایف آئی اے میں کاروائی کیلئے لسٹ بھیج دی ہے۔ جس میں بھی مظہر علی سہتو کا نام موجود ہے۔ اب سوال یہ بنتا ہے کہ جب ڈپارٹمینٹل انکوائری ہوگئی اور مزید کاروائی کیلئے ایف آئی اے کو لیٹر لکھ دیا گیا ہے اور اسٹاف حیسکو مٹیاری ڈویژن سے اسٹینڈ رلیو کردیا گیا تھا، تو پھر لائین مین-2 مظہر علی سہتو کے خلاف ایس ڈی او حیسکو ہالا شاہزیب میمن نے لیٹر آف ایکسپلینییشن اور شوکاز جاری کر کے مظہر سہتو کو نوکری سے فارغ کیوں کیا؟ جب وہ اس کی Jurisdiction میں نہیں تھا اور کیا ایک ایس ڈی او جو خود کمپنی میں ریگیولر سروس پر تعینات نہیں ہے، وہ کسی سب ڈویژن کے لائن اسٹاف ملازم کے خلاف (ڈسیپلنری ایکشن) لینے کا اختیار رکھتا ہے؟ اور کیا اب ایف آئی اے کو بھیجی گئی لسٹ کے مطابق لائن مین مظہر سہتو کو ایف آئی اے بھی سزا دیگی؟ اور اگر ایسا ہوتا ہے تو کیا کسی سرکاری ملازم کو ایک ہی کیس میں، دوہری سزا دینے کا اختیار اور قانون موجود ہے؟ 

جبکہ اس وقت آپریشن سب ڈویژن اور ڈویژن میں تعینات متعدد ایگزیکٹو انجنیئر اور ایس ڈی اوز نے یہ انکشاف کیا ہے، کہ ان کو حیسکو ہیڈکوارٹر سے حیسکو ایچ آر ڈائریکٹر شفیق میمن کی طرف سے دھمکایا جا رہا ہے اور شدید ذہنی پریشر میں مبتلا کیا جا رہا ہے، کہ وہ اپنے لائین اسٹاف کے خلاف ڈسیپلنری ایکشن لیں ان کو نوکری سے برطرف کریں سزائیں دیں، دوسری صورت میں ان افسران کے خلاف ڈسیپلنری ایکشن کیا جائیگا اور ان کو نوکری سے فارغ کیا جائیگا، ایسی دھمکیاں آپریشن افسران کو اس وقت موصول ہو رہی ہیں۔ 



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج وزیٹرس روزانہ

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج  وزیٹرس روزانہ
We design display advertise your business card & label contents