Header Ads Widget

نوابشاھ: حیسکو سپریٹینڈنگ انجنیئر آپریشن سرکل نوابشاھ سہیل احمد شیخ کی بڑی کارروائی، 04 لائین سپریٹینڈنٹس کو سزا

 بلاگر نیوز مانیٹرنگ ویب ڈیسک  | نوابشاھ 

بلاگر نیوز کو موصول ہونے والی انفارمیشن کے مطابق سپریٹینڈنگ انجنیئر آپریشن سرکل حیسکو نوابشاھ سہیل احمد شیخ نے (سزا و جزا) کے تحت حیسکو لائین سپریٹینڈنٹس کے پینڈنگ شوکاز پر مائینر اور میجر پینلٹی عائد کردی ہے!!!

01۔  آفیس آرڈر کے مطابق محمد زمان چانڈیو لائین سپریٹینڈنٹ-1 آپریشن سب ڈویژن حیسکو قاضی احمد کو 2018 کے ایک LOE اور شوکاز پر الزامات ثابت ہونے پر مائینر پینلٹی عائد کرتے ہوئے،  مبلغ 1971693 انیس لاکھ اکہتر ہزار چھ سو ترانوے روپے کی ریکوری ڈال دی ہے۔ 

02۔ ایک دوسرے  آفیس آرڈر کے مطابق محمد زمان چانڈیو لائن سپریٹینڈنٹ-1 آپریشن سب ڈویژن حیسکو قاضی احمد کو 2023 کے ایک اور LOE اور شوکاز کی بناں پر الزامات ثابت ہونے پر 02 سال کیلئے LS-1 سے LS-II نچلے اسکیل میں رہنے کی (میجر پینلٹی) عائد کردی ہے۔ 

تاہم لیٹر آف ایکسپلینییشن اور شوکاز بکھر ٹیم حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ جس کی بناں پر حیسکو لائین سپریٹینڈنٹ-1 محمد زماں چانڈیو پر (مائینر اور میجر پینلٹی) عائد کردی گئی ہیں!!! ید رہے کہ محمد زمان چانڈیو اس وقت آپریشن ڈویژن حیسکو بدین کی گولاڑچی سب ڈویژن میں پوسٹ ہے۔ 

03۔ آفیس آرڈر کے مطابق الطاف حسین سومرو سابقہ لائین سپریٹینڈنٹ-1 آپریشن سب ڈویژن حیسکو نوابشاھ-1 کو ایک 2022 کے LOE اور شوکاز پر الزامات ثابت ہونے پر مائینر پینلٹی عائد کرتے ہوئے، مبلغ 1427800 چودہ لاکھ ستائیس ہزار آٹھ سو روپے ریکوری ڈال دی گئی ہے۔ جبکہ لائین سپریٹینڈنٹ-2 الطاف حسین سومرو اس وقت آپریشن ڈویژن حیسکو قاسم آباد کی سب ڈویژن ہیر آباد میں تعینات ہے۔

04۔ آفیس آرڈر کے مطابق عرفان علی جمالی لائین سپریٹینڈنٹ-1 آپریشن سب ڈویژن حیسکو قاضی احمد 2022 کے LOE اور شوکاز پر مبلغ 166320 ایک لاکھ چھیاسٹھ ہزار تین سو بائیس روپے کی مائینر پینلٹی عائد کردی ہے۔ جبکہ ایک اور آفیس آرڈر کے مطابق 2022 کے ہی جاری کردہ 

ایک اور LOE اور شوکاز پر مبلغ 910250 نو لاکھ دس ہزار دو سو پچاس روپے کی مائینر پینلٹی عائد کردی گئی ہے۔ اور لائین سپریٹینڈنٹ-1 عرفان جمالی اس وقت آپریشن ڈویژن حیسکو کوٹڑی کی نوری آباد سب ڈویژن میں تعینات ہے۔

05۔ محمد فرہان میمن لائین سپریٹینڈنٹ-1، آپریشن سب ڈویژن حیسکو سعید آباد، پر آفیس آرڈر کے مطابق الزامات ثابت ہونے پر مبلغ 4191084 اکیالیس لاکھ اکیانوے ہزار چوراسی روپے کی مائینر پینلٹی عائد کردی گئی۔ 

جبکہ محمد فرہان میمن لائین سپریٹینڈنٹ-1 کے 2021 کے ایک اور LOE اور شوکاز پر ایک سال کیلئے پروموشن روکے رکھنے کی مائینر پینلٹی بھی عائد کردی ہے۔ یاد رہے کہ اس وقت محمد فرہان میمن لائین سپریٹینڈنٹ-1 آپریشن ڈویژن حیسکو قاسم آباد کی ہیر آباد سب ڈویژن میں تعینات ہے۔ 

نوٹ: جن لائین سپریٹینڈنٹس پر ریکوری کی سزا عائد کی گئی ہے، وہ ان کی بنیادی تنخواہ کے تیسرے حصے کے برابر ان کی ماہانہ تنخواہ سے کٹوتی کی جائیگی۔ جبکہ بلاگر نیوز ٹیم کو مذکورہ لائین سپریٹینڈنٹس کو جاری کیئے گئے لیٹر آف ایکسپلینییشن اور شوکاز تاہم موصول نہیں ہوئے۔ جن کی تفصیل بعد میں اسی  بلاگ پر پوسٹ کردی جائیگی

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج وزیٹرس روزانہ

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج  وزیٹرس روزانہ
We design display advertise your business card & label contents