Header Ads Widget

اسلام آباد سیکریٹری پاور ڈویژن راشد محمود لنگڑیال کو ہٹادیا گیا، نیاں سیکریٹری پاور ڈویژن کون؟ جانیئے اس بلاگ پوسٹ میں

 بلاگر نیوز مانیٹرنگ ویب ڈیسک | اسلام آباد

بلاگر نیوز کو موصول ہونے والی انفارمیشن کے مطابق کیبنیٹ سیکریٹریٹ (ایسٹبلشمنٹ ڈویژن) گورنمنٹ آف پاکستان اسلام آباد نے 

آج مورخہ 21 دسمبر 2023 کو اچانک 02 طرح کے نوٹیفیکیشن جاری کر دیئے، جس سے ملک بھر کے ہائیڈرو یونین عہدیداران اور دیگر ملازمین میں خوشی کی لہر چھا گئی، کہ وہ سیکریٹری آخر چلا ہی گیا، جس نے ان کا کہنا حرام کر رکھا تھا۔

01۔ ایک نوٹیفیکیشن میں گریڈ-21 کے ایڈیشنل سیکریٹری و انچارج (پاور ڈویژن) راشد محمود لنگڑیال کو سیکریٹری پاور ڈویژن کے عہدے سے ہٹا دیا گیا اور ایڈیشنل سیکریٹری و انچارج (انڈسٹریز اینڈ پروڈکشن) ڈویژن کے عہدے پر تعینات کردیا گیا۔


02۔ جبکہ ایسٹبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ ایک اور دوسرے نوٹیفیکیشن میں ایڈیشنل سیکرٹری و انچارج (انڈسٹریز اینڈ پروڈکشن) ڈویژن اسد الرحمٰن گیلانی کو ایڈیشنل سیکرٹری و انچارج (انڈسٹریز اینڈ پروڈکشن) ڈویژن کے عہدے سے ہٹا کر ایڈیشنل سیکریٹری و انچارج (پاور ڈویژن) عہدے پر تعینات کردیا گیا ہے۔ خیال ظاہر کیا گیا ہے، کہ یہ ٹرانسفر پوسٹنگ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ خصوصی پر کی گئی ہیں۔ 

مگر یاد رہے کہ راشد محمود لنگڑیال نے، وفاقی کیئر ٹیکر  گورنمنٹ کے آتے ہی سیکریٹری پاور ڈویژن کے عہدے پر زبردست کام کیا، اینٹی تھیفٹ کیمپن چلائیں، پاور ڈویژن اسلام آباد کو بڑے بڑے مگر مچھ صارفین سے کروڑوں روپے رکارڈ ریکوری کروا کر قومی خزانے کو سہارہ دینے میں اپنا اہم کردار ادا کیا۔ اس کے علاؤہ بڑے بڑے بجلی چوروں کو قابو کیا، ان کے خلاف ایف آئی آرز درج کیں اور ملک بھر میں 0 لوڈشیڈنگ کیلئے اپنا اہم کردار کیا، پاور ڈویژن میں یونین عہدیداران کو ان کی پالیسیوں سے شدید نقصان پہنچا، ان کی بھتہ خوری اور ادارے میں لٹ مار روکے رکھنے کیلئے ملک بھر میں ہائیڈرو یونین عہدیداران کے تبادلے کیئے گئے۔ جس پر ہائیڈرو یونین عہدیداران کی چیخیں نکل گئیں۔ لنگڑیال صاحب کا سیکریٹری پاور ڈویژن کا دور سب کو ہمیشہ یاد رہے گا۔ 


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج وزیٹرس روزانہ

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج  وزیٹرس روزانہ
We design display advertise your business card & label contents