Header Ads Widget

حیدرآباد: سابقہ حیسکو چیف فنانشل آفیسر حنا ٹالپر کی حیسکو میں بھرتی سے متعلق بے ضابطگیوں کا، اہم انکشاف

 بلاگر نیوز مانیٹرنگ ویب ڈیسک | حیدرآباد 

سابقہ چیف فنانشل آفیسر حیسکو حنا ٹالپر کو حیسکو میں خصوصی نوازش پر بھرتی کرنے سے لیکر خصوصی سیلری پیکج، 

اضافی مراعات کانٹریکٹ میں بے بنیاد اضافہ اور دیگر سہولیات دینے سے متعلق، حیران کن انکشافات سامنے آئے ہیں۔ جن میں سے کچھ انکشافات حیسکو کے اپنے ہی متعلقہ افسران نے بطور شکایت کنندہ اپنے اپنے بالا افسران کو بذریعہ خط و کتابت ارسال کیئے!

تاہم معاملے پر اس وقت کوئی بھی کاروائی نہیں کی گئی تھی۔ مگر جب حنا ٹالپر کا مورخہ 06 دسمبر 2023 کو کورٹ پٹیشن پر کانٹریکٹ میں اضافے سے متعلق کیس ڈسمس کیا گیا اور حیسکو بورڈ آف ڈائریکٹرز کے فیصلے کو برقرار رکھنے کا آرڈر جاری کیا گیا، تو اس کے بعد سابقہ چیف فنانشل آفیسر حیسکو حنا ٹالپر کی حیسکو میں مقرری سے لیکر ہر طرح کے فائدے اٹھانے تک مذکورہ معلومات بلاگر ٹیم کو 

مسلسل موصول ہوتی جا رہی ہے۔ جس میں ان کا حیسکو میں مورخہ 08 مارچ 2018 بطور چیف فنانشل آفیسر حیسکو مقرر ہونے کا اپائنٹمنٹ لیٹر بھی منظرعام پر آ گیا ہے۔ جس میں شکایت کنندہ لوگوں کا الزام اور  موقف ہے، کہ دیگر حیسکو افسران کے بنسبت حیسکو میں کانٹریکٹ پر بھرتی ہونے والی سابقہ چیف فنانشل آفیسر حیسکو حنا ٹالپر کو خصوصی نوازشیں حاصل رہی ہیں۔ 

جن میں حیسکو میں بھرتی سے متعلق ٹرم کنڈیشن میں خصوصی رعایت، خاطر خواہ  تنخواہ پیکج، چھٹیاں، ٹی اے ڈی اے، میڈیکل فیسلٹی، کانٹریکٹ کی بنیاد پر گریجوئیٹی دینے سے متعلق خصوصی رعایت دینے کا انکشاف ہوا ہے۔ جس سے متعلق کچھ دستاویزات بھی بلاگر ٹیم کو موصول ہوئے ہیں۔ اور سوال کرنے والوں نے سوال؟ کیا ہے،  کہ جتنی خصوصی رعایت حیسکو میں کانٹریکٹ پر بھرتی ہونے والی چیف فنانشل آفیسر حیسکو حنا ٹالپر کو حاصل تھی یا دی گئی، کیا وہ خصوصی رعایت حیسکو میں کانٹریکٹ پر مشتمل بھرتی ہونے والے دیگر افسران و ملازمین کو بھی حاصل تھی یا ہے؟ جس کا جواب ہے جی نہیں! تو پھر یہ سوال بنتا ہے، کہ یہ خصوصی رعایت اور نوازش صرف حنا ٹالپر کیلئے ہی کیوں مخصوص تھی؟

اس الزام کی سپورٹ میں شکایت کنندہ نے ایک اور انکشاف بھیی کیا ہے، کہ حنا ٹالپر کو حیسکو میں لانے اور کانٹریکٹ پر چیف فنانشل آفیسر بھرتی کروانے میں سابقہ چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو عبدالحق میمن، سابقہ چیئرمین حیسکو بورڈ آف ڈائریکٹرز ڈاکٹر اسلم عقیلی، سابقہ حیسکو ڈی جی ایڈمن/ ایچ آر ڈائریکٹر طارق مجید میمن اور موجودہ چیئرمین حیسکو بورڈ آف ڈائریکٹرز جناب شیخ جمیل گل کا خصوصی تعاون حاصل تھا۔ 

ڈائریکٹر جنرل آڈٹ پاور کا سابقہ سیکریٹری منسٹری آف اینرجی اینڈ پاور ڈویژن اسلام آباد کو لکھا گیا ایک لیٹر بھی سامنے آیا ہے۔ جس میں سابقہ چیف فنانشل آفیسر حیسکو حنا ٹالپر سے متعلق

Irregular promotion/ appointment through in house advertisement 

کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے۔  کہا جا رہا ہے کہ یہ ڈرافٹ پیرا اب تک ختم نہیں ہوئی، جب کہ اس وقت حنا ٹالپر چیف فنانشل آفیسر حیسکو کے عہدے سے بھی دستبردار ہو چکی ہیں۔

اس حوالے سے سابقہ حیسکو ڈائریکٹر (ایڈمن) ایوب آفریدی اور سابقہ چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو محمد یعقوب کے بھی حنا ٹالپر کی حیسکو میں کانٹریکٹ پر قواعد و ضوابط کے برعکس بطور چیف فنانشل آفیسر حیسکو بھرتی ہونے سے متعلق اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔ جس سے متعلق سابقہ چیف فنانشل آفیسر حیسکو حنا ٹالپر کے آڈٹ پیراز اور ڈرافٹ پیراز بھی موجود ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ اسی سلسلے میں بلاگر نیوز ٹیم مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔ جو جلد بلاگ پر اپڈیٹ اور اپلوڈ کی جائیگی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج وزیٹرس روزانہ

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج  وزیٹرس روزانہ
We design display advertise your business card & label contents