Header Ads Widget

حیدرآباد: حیسکو ملازمین کے ماہانہ تنخواہ فنڈز میں گھپلے، پے رول پر جعلی ملازمین کے نام ماہانہ سیلری رلیز ہونے کا انکشاف

 بلاگر نیوز مانیٹرنگ ویب ڈیسک |حیدرآباد

بلاگر نیوز کو موصول ہونے والی انفارمیشن کے مطابق، مورخہ 29 دسمبر 2023 کو ایس ڈی او آپریشن سب ڈویژن حیسکو سٹیزن، ہیرآباد اور قاسم آباد کو مورخہ 02  جنوری 2024 بوقت: صبح 11 بجے ایف آئی اے کرائم سرکل حیدرآباد میں بمع اوریجنل (سیلری پے بلس) کے ساتھ، حاضر ہونے کا نوٹیس جاری کر دیا گیا ہے۔

حاضری نوٹیس میں مزید لکھا گیا ہے، کہ انکوائری کے دوران آپریشن ڈویژن حیسکو کوٹڑی میں (پے _ رول) پر موجود جعلی ملازمین کے نام ماہانہ لاکھوں روپے سیلری رلیز ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ جس کو مدنظر رکھتے ہوئے انکوائری کا دائرہ آپریشن سب ڈویژن حیسکو سٹیزن، ہیرآباد اور آپریشن سب ڈویژن حیسکو قاسم آباد تک بڑھایا گیا ہے۔ 

ایف آئی اے کو معتبر ذرائع سے موصول ہونے والی انفارمیشن کے مطابق آپریشن ڈویژن حیسکو قاسم آباد، لطیف آباد-1، پھلیلی اور گاڑی کھاتہ ڈویژن کے (افسران و ملازمین) ملازمین کے ماہانہ تنخواہ کے (پے رول) پر جعلی اور بوگس ملازمین کی تنخواہیں وصول کرتے رہے ہیں۔ جس کے سلسلے میں ایف آئی اے اپنی انکوائری کا دائرہ بڑھا کر پے رول پر موجود ملازمین کی 

تنخواہ لسٹیں، ڈمانڈ نوٹیس اور پے رول کاپیز کی جانچ پڑتال کر رہی ہے۔ خدشہ ہے کہ آپریشن ڈویژن حیسکو عمر کوٹ، ٹنڈو محمد، خان اور کوٹڑی کی طرح آپریشن ڈویژن حیسکو قاسم آباد، گاڑی کھاتہ اور پھلیلی میں اس طرح کی حرکات کی گئی ہیں۔ جس کے واضح ثبوت انکوائری کے نتائج سامنے آنے کے بعد ہی پیش کیئے جا سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ حیسکو میں اکاؤنٹس اینڈ فنانس اسکینڈل 2023 کے سلسلے میں ایف آئی اے کرائم سرکل حیدرآباد کی طرف سے حیسکو افسران کے خلاف انکوائری جاری ہے۔ جس میں حیسکو فنانس ڈائریکٹر، چیف انٹرنل آڈٹ سمیت، فنانس اور آڈٹ افسران سمیت متعدد حیسکو ایگزیکٹو انجنیئرز، روینیو آفیسرز اور اکاؤنٹس آفیسرز الزامات کی ضد میں ہیں۔ 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج وزیٹرس روزانہ

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج  وزیٹرس روزانہ
We design display advertise your business card & label contents