Header Ads Widget

حیدرآباد: حیسکو اکاؤنٹس اینڈ فنانس اسکینڈل 2023 ایف آئی اے نے 19 حیسکو افسران کو طلب کر لیا

 بلاگر نیوز مانیٹرنگ ویب ڈیسک | حیدرآباد 

بلاگر نیوز کو موصول ہونے والی انفارمیشن کے مطابق مورخہ 18 دسمبر 2023 کو ایف آئی اے دفتر سے حیسکو ایچ آر ڈائریکٹر شفیق میمن کے نام ایک لیٹر جاری کیا گیا ہے۔ 

جس میں الزام عائد کیا گیا ہے، کہ مذکورہ 19 حیسکو افسران 2017 سے لیکر 2023 تک حیسکو قاسم آباد، لطیف آباد-1 پھلیلی اور گاڑی کھاتہ آپریشن ڈویژن میں ملازمین کے ماہانہ سیلری (پے_رول) میں خورد خورد کرکے جعلی ملازمین کے نام ماہانہ سیلری رلیز کرواتے رہے ہیں۔ 

لیٹر کے متن میں بذریعہ حیسکو ایچ آر ڈائریکٹر شفیق میمن، مطلوبہ 19 حیسکو افسران کو مورخہ 23 دسمبر 2023 صبح 09 بجے سول میجسٹریٹ عدالت نمبر: 09 حیدرآباد میں اپنی حاضری کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ جہاں ان کے متنازعہ دستخط کے حوالے سے فارینزک کرائی جانی ہے۔ 

جبکہ حیسکو ایچ آر ڈائریکٹر شفیق میمن کے دستخط سے جاری کردہ لیٹر انڈورسڈ کر کے ایف آئی اے کے مذکورہ لیٹر کے ریفرنس پر حیسکو کے متعلقہ 19 افسران کو لیٹر ڈسپیچ کر دیئے گئے ہیں۔ 

کیوں کہ کچھ حیسکو افسران نے یہ مؤقف بھی اپنایا ہے، کہ ان Pay Bills ووچر بل اور ڈیمانڈ لیٹرز پر ان کے دستخط نہیں ہیں۔ جس کے بعد ایف آئی اے نے شفاف انکوائری طریقہء کار اپناتے ہوئے مذکورہ دستخط  کی فارینزک کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس کے بعد حیسکو اکاؤنٹس اینڈ فنانس اسکینڈل 2023 میں ملوث افسران کے خلاف مزید قانونی کارروائی کا امکان ہے۔ 

یاد رہے کہ حیسکو اکاؤنٹس اینڈ فنانس اسکینڈل 2023 ایک بہت بڑا اسکینڈل ہے، جس میں آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو یونین کے مرکزی صدر عبداللطیف نظامانی کے صاحب زادے گل نظامانی بھی شامل ہیں۔ 

مگر دلچسپ بات یہ ہے کہ نظامانی کے بیٹے کو انکوائری کے باوجود معطل نہیں کیا گیا۔ نہ حیسکو ڈپارٹمینٹل انکوائری میں کوئی کاروائی کی گئی، جس کی وجہ سے خدشہ ہے کہ اصل حیسکو اکاؤنٹس اینڈ فنانس اسکینڈل 2023 میں ملوث اصل مجرمان نرمی کا فائدہ لیکر، کیس پر نظر انداز ہو سکتے ہیں۔ تاہم ایف آئی اے اپنی تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہے۔ 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج وزیٹرس روزانہ

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج  وزیٹرس روزانہ
We design display advertise your business card & label contents