Header Ads Widget

بھٹ شاھ: حیسکو لائن مین محرم خاصخیلی جبری نوکری سے برطرف

 بلاگر نیوز مانیٹرنگ ویب ڈیسک | حیدرآباد 

بلاگر نیوز کو موصول ہونے والی انفارمیشن اور ذرائع کے مطابق کچھ عرصہ پہلے ایگزیکٹو انجنیئر آپریشن ڈویژن حیسکو مٹیاری اسد پیرزادو نے حیسکو بھٹ شاھ کے لائن مین محرم خاصخیلی کے کنیکشن پکڑے تھے! 

جس میں ایک پرائیویٹ ٹیوب ویل کو سرکاری ٹیوب ویل بناکر چلانے کی کوشش کی گئی، ذرائع کے مطابق ٹیوب ویل مالک نے محرم خاصخیلی کو پرائیویٹ ٹیوب ویل کو سرکاری ٹیوب ویل بناکر چلانے کے عیوض ٹیوب ویل مالک سے 16 لاکھ روپے کی رقم وصول کی! 

جس پر ایگزیکٹو انجنیئر آپریشن ڈویژن حیسکو مٹیاری اسد پیرزادہ نے لائن مین-2 محرم خاصخیلی کو معطل کر کے آپریشن سرکل حیسکو نوابشاھ رلیو کر دیا۔ بعد ازاں کچھ عرصے کے بعد سپریٹینڈنگ انجنیئر آپریشن سرکل حیسکو نوابشاھ سہیل احمد شیخ نے مذکورہ لائن مین-2 محرم خاصخیلی کو کہ خاموشی میں دوبارہ بحال کر کے بھٹ شاھ رلیو اور پوسٹ کر دیا۔ 



اور پھر اچانک مورخہ 15 فروری 2024 کو سپریٹینڈنگ انجنیئر آپریشن سرکل حیسکو نوابشاھ نے حیسکو بھٹ شاھ کا وزٹ کیا اور کچھ کنیکشن کی بات کی جس پر وہاں موجود حیسکو لائن اسٹاف کے مابین بدمزگی پیدا ہوگئی، لائن مین محرم خاصخیلی نے ایگزیکٹو انجنیئر آپریشن ڈویژن حیسکو اور سپریٹینڈنگ انجنیئر آپریشن سرکل حیسکو نوابشاھ سہیل احمد شیخ پر یہ الزام عائد کیا کہ آپ ہمیں اس لیئے دباتے ہیں کہ ہم آپ کو پیسے نہیں دیتے ماہانہ منتھلی نہیں دیتے! جب ہمیں ملتی تھی تو دیتے تھے اب کہاں سے دیں ؟ جب کہ سپریٹینڈنگ انجنیئر آپریشن سرکل حیسکو نوابشاھ سہیل احمد شیخ اور ایگزیکٹو انجنیئر آپریشن ڈویژن حیسکو مٹیاری اسد پیرزادہ نے ان الزامات کی تردید کی اور اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کے دفاع میں اپنے موقف پیشِ کرتے ہوئے، لائن مین محرم خاصخیلی پر منتھلی کنیکشن چلانے کے الزام عائد کیئے/// 

جس کے بعد دونوں پارٹیوں کے مابین کشیدگی بڑھ گئی اور حیسکو لائی اسٹاف مٹیاری ڈویژن کی چاروں سب ڈویژن کی احتجاجاً تالا بندی کی گئی، مورخہ 17 فروری 2024 بروز ہفتہ کو میٹنگ میں سپریٹینڈنگ انجنیئر آپریشن سرکل حیسکو نوابشاھ سہیل احمد شیخ نے جی ایم کمرشل گوندل کے سامنے میٹنگ میں ایس ڈی اوز کو حراساں کیا کہ لائن اسٹاف کے خلاف قانونی کارروائی کریں ورنہ آپ کے خلاف کارروائی کی جائیگی! جس کے بعد ایس ڈی او آپریشن سب ڈویژن حیسکو بھٹ شاھ اے ڈی چانڈیو کو حیسکو لائن مین محرم خاصخیلی کو جبری برطرف کرنے کیلئے اکسایا گیا حراساں اور مجبور کیا گیا۔ جس کے نتیجے میں اے دے چانڈیو ایڈ ڈی او آپریشن سب ڈویژن حیسکو بھٹ شاھ نے مجبور ہو کر لائن مین آپریشن سب ڈویژن حیسکو بھٹ شاھ محرم خاصخیلی کا Removal From Service نوکری سے برطرفی کا آفیس آرڈر جاری کردیا ہے۔

تاہم تمام حیسکو ایس ڈی اوز (آپریشن) نے اس طرح کی شکایات کی ہیں، کہ ایگزیکٹو انجنیئر سے لیکر سپریٹینڈنگ انجنیئر، چیف انجنیئر اور جی ایم کمرشل، آپریشن یہ ایس ڈی اوز کو ڈرا دھمکا کر ان کے لائن اسٹاف سے ڈنڈے کے زور پر کام لے رہے ہیں. لائن اسٹاف کی جائز اور قانونی چھٹیاں ٹی اے ڈی اے/ آف دے ویجز/ اوور ٹائم اور جائز واجبات بھی جبری طور بند کر دی گئی ہیں! جس پر لائن اسٹاف شدید احساس محرومی کا شکار ہوچکے ہیں!

حیسکو (آپریشن) ایس ڈی اوز کو لائن اسٹاف کے خلاف انتقامی کارروائی کے طور استعمال کیا جا رہا ہے۔ حیسکو ٹاپ مینجمنٹ کی اگر یہ ہی روش رہی، تو حیسکو لائن اسٹاف اور ایس ڈی اوز آپریشن) کے مابین تعلقات خراب ہونے کا خدشہ ہے! اس وقت حیسکو لائن اسٹاف اور ایس ڈی اوز کے مابین شدید بدمزگی پیدا ہو چکی ہے! حیسکو لائن اسٹاف شدید ذہنی اور جسمانی اذیت میں مبتلا ہوکر، خود کو unsecure محسوس کرنے لگے ہیں اور اس وقت ان کی نوکریاں داؤ پر لگی ہوئی ہیں۔ 

اگر یہ ہی پوزیشن رہی تو حیسکو لائن اسٹاف سے جبری کام لینا مشکل ہو جائیگا! جس کے نتائج حیسکو انتظامیہ اور ملازمین کیلئے ہر گز ٹھیک نہیں ہونگے! 


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج وزیٹرس روزانہ

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج  وزیٹرس روزانہ
We design display advertise your business card & label contents