Header Ads Widget

حیدرآباد: گذشتہ کئی سالوں سے حیسکو ہیڈکوارٹر ڈائریکٹ سپلائی پر چلنے کا انکشاف

بلاگر نیوز مانیٹرنگ ویب ڈیسک حیدرآباد:

بلاگر نیوز کو موصول ہونے والی انفارمیشن کے مطابق رام عوام اور دیگر شہریوں کو طعنے دینے والوں کا اپنا بڑا پاپ سامنے آگیا! وسیع ترین علاقے پر حسین آباد حیدرآباد میں واقع حیسکو ہیڈکوارٹر واپڈا (آفیسز کاپلیکس) گذشتہ کئی سالوں سے ڈائریکٹ سپلائی پر چل رہا تھا۔ جو کسی کے خواب و خیال میں بھی نہیں تھا۔ 

مگر اچانک کسی نے اس سب سے بڑے اسکینڈل کا بھی پردہ فاش کر دیا، اور حیسکو ٹاپ مینجمنٹ کی توجہ اس انتہائی حساس معاملے پر دلائی، جس کی تفصیل مندرجہ ذیل ہے۔ 

اکاؤنٹ نمبر: 29371240000180

ٹیرف:C-1A 

منظور شدہ لوڈ: 160 کلو واٹ

پینڈنگ یونٹس: 56920 کلو واٹ (یونٹس)

اس کے علاؤہ ایک 200 کے وی ٹرانسفارمر ڈائریکٹ چل رہا ہے، جس کو!رپورٹ کے مطابق Un-authorized ٹرانسفارمر قرار دیا جا رہا ہے۔ اس کے علاؤہ واپڈا ہاسٹل اور دیگر دفتر بھی ڈائریکٹ سپلائی استعمال کر رہے ہیں۔

 جس کو پنجاب سے آئے ٹاپ مینجمنٹ افسران نے دوران چیکنگ پکڑا اور پھر اسی سلسلے میں مؤرخہ 27 نومبر 2023 کو 02 سینئر حیسکو افسران پر مشتمل ایک انکوائری کمیٹی مقرر کردی۔ جس میں گلزار احمد دستی ریجنل مینجر حیسکو (ایم اینڈ ٹی) کو (کنوینیر) انکوائری کمیٹی کا سربراہ اور سپریٹینڈنگ انجنیئر آپریشن سرکل حیسکو حیدرآباد سہیل احمد شیخ کو میمبر آف انکوائری کمیٹی مقرر کر دیا گیا۔

مورخہ 27 نومبر 2023 کو ہی (کنوینیر) انکوائری کمیٹی/ انکوائری کمیٹی (سربراہ) جناب گلزار احمد دستی نے حیسکو ہیڈکوارٹر کامپلیکس ڈائریکٹ سپلائی پر چلنے سے متعلق انکوائری کیلئے اس کے اگلے روز ہی یعنی مورخہ 28 نومبر 2023 کو آپریشن سب ڈویژن حیسکو شہید امید علی میں بطور ایس ڈی او رہنے والے 06 ایس ڈی اوز صاحبان کو معاملے سے متعلق انکوائری کیلئے اپنے دفتر طلب کرلیا۔ جن میں مذکورہ ایس ڈی اوز صاحبان شامل ہیں!

01۔ محمد علی بابر، (سابقہ) ایس ڈی او آپریشن سب ڈویژن حیسکو شہید امید علی.

02۔ صلاح الدین شیخ، (سابقہ) ایس ڈی او آپریشن سب ڈویژن حیسکو شہید امید علی.

03۔ ممتاز احمد میمن، (سابقہ) ایس ڈی او آپریشن سب ڈویژن حیسکو شہید امید علی.

04۔ منیر احمد پہنور، (سابقہ) ایس ڈی او آپریشن سب ڈویژن حیسکو شہید امید علی.

05۔ زوہیب شیروانی، (سابقہ) ایس ڈی او آپریشن سب ڈویژن حیسکو شہید امید علی.

06۔ احتشام صدیق، (سابقہ) ایس ڈی او آپریشن سب ڈویژن حیسکو شہید امید علی.

تصدیق شدہ ذرائع کے مطابق انکوائری کے دوران ایس ڈی او زوہیب احمد شیروانی نے اپنی طبیعت خراب ہونے کا بہانہ بنا کر انکوائری سے نکلنے کی ناکام کوشش کی اور اس کے بعد آپریشن سب ڈویژن حیسکو شہید امید علی سے سبکدوشی اختیار کی اور میراں محمد شاھ سب ڈویژن میں اپنا تبادلہ کروا لیا۔

تاہم انکوائری کمیٹی نے اپنی تجاویز اور سفارشات جی ایم (کمرشل اینڈ کسٹمر سروسز) حیسکو حیدرآباد عمر حیات گوندل کے حولے کیں۔ جس کی بناں پر جی ایم (کمرشل اینڈ کسٹمر سروسز) حیسکو حیدرآباد جناب عمر حیات گوندل صاحب نے چیف (کمرشل) آفیسر حیسکو نثار احمد میمن کو مذکورہ 06 افسران کے خلاف لیٹر آف ایکسپلینییشن جاری کرنے کی ہدایت کی۔ 

جس کے بعد اس معاملے سے متعلق حیسکو انتظامیہ کی جانب سے کوئی اپڈیٹ شیئر نہیں کی جا رہی اور معاملے کو دبانے اور چھپانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

اس انتہائی حساس معاملے پر حیسکو ٹاپ مینیجمینٹ افسران کی ایمانداری اور خاموشی سوالیہ نشان بن گئی ہے۔ کیوں کہ حیسکو ٹاپ مینجمنٹ افسران کو خصوصی ہدایات پر فیلڈ فارمیشن افسران روزانہ کسی نہ کسی چھوٹے ملازم کو بلی کا بکرا بنا کر انہیں نوکریوں سے برطرف کرنے جیسی دیگر سنگین (میجر پینلٹیز) عائد کر کے وزارت توانائی اور دیگر عوام کو حیسکو میں سزا و جزا سے متعلق اپنی پروگریس دکھانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔ سوال پوچھنے والے پوچھ رہے ہیں کہ اس انتہائی حساس معاملے پر حیسکو ٹاپ مینیجمینٹ افسران چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو بشیر احمد گجر، جی ایم کمرشل اینڈ کسٹمر سروسز) عمر حیات گوندل اور کی ایم آپریشن رانا محمد ایوب کڑوے احتساب کے بجائے ان ایس ڈی اوز کو بچانے کیلئے سیاسی و سفارشی روش میں احتساب کے عمل کو خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں. کہ اس انکوائری کمیٹی کی رپورٹ پر عملدرآمد کب کیا جائیگا؟ یا پھر طاقتور کے آگے یہ (پنجاب) کے نام نہاد ایماندار افسران لیٹ جاتے ہیں، یہ اپنے عہدے کی طاقت اور زور آوری صرف اور صرف کمزور غریب ملازمین پر دکھاتے ہیں۔ سوال باقی ہے؟

ہو سکتا ہے کہ اب تک یا کچھ وقت کے بعد مذکورہ تمام بدعنوانیوں کے نشانات اور ثبوت مٹا دیئے جائیں اور ٹرانسفارمر بھی authorized ہو جائے اور مذکورہ کنیکشن کے پینڈنگ یونٹ غائب کرنے کیلئے اس کنیکشن کو اور اکاؤنٹ کو ہی غائب کر دیا جائے۔ ہماری بلاگر ٹیم نے یہ سب انفارمیشن عوام کے سامنے اور سیکریٹری پاور ڈویژن اسلام آباد، ایف آئی اے، نیب اور اسٹینڈنگ کمیٹی کے سامنے لا کر رکھ دی ہے، تاکہ حیسکو ٹاپ مینجمنٹ احتسابی عمل کو جھنجھوڑتے ہوئے اس انتہائی حساس اور بدعنوانی اسکینڈل میں ملوث حیسکو افسران کے خلاف بلا امتیاز کارؤائی کی جائے، تاکہ انصاف کا بول بالا ہو اور حیسکو مینجمنٹ کے انصاف کی لوگ مثالیں پیش کریں! 





ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج وزیٹرس روزانہ

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج  وزیٹرس روزانہ
We design display advertise your business card & label contents