Header Ads Widget

حیدرآباد: حیسکو قاسم آباد کے 06 اہلکاروں کو ایف آئی اے کرائم سرکل حیدرآباد کا بلاوہ

بلاگر نیوز مانیٹرنگ ویب ڈیسک |حیدرآباد 

بلاگر نیوز کو موصول ہونے والی انفارمیشن کے مطابق ایف آئی اے کرائم سرکل حیدرآباد کی جانب سے آپریشن سب ڈویژن حیسکو سٹیزن کالونی میں بجلی چوروں کے خلاف ایس ڈی او آپریشن سب ڈویژن حیسکو سٹیزن کالونی

 وقاص بلوچ کی مدعیت میں ایف آئی آر نمبر 24/2023 رجسٹرڈ کی گئی تھی۔ جس میں ملزم محمد صدیق میمن اور دیگر افراد کو بجلی چوری میں ملوث ہونے پر نامزد کیا گیا تھا۔ 

ایف آئی اے کی جانب سے حیسکو اہلکاروں M&T سرکل-1 ٹیم کے ہمراہ قاسم آباد میں گلستان سجاد کے قریب ماروی کاٹیج عملدار چوک پر چھاپہ مارا گیا تھا۔ جہاں متعدد کمرشل دکانیں بغیر بجلی میٹر کے ڈائریکٹ سپلائی پر کافی عرصے سے چلتے ہوئے پکڑی گئی تھی.

ایف آئی اے کو موصول ہونے والی معلومات کی بناں پر ایف آئی اے انویسٹیگیشن آفیسر منصور بلوچ کی جانب سے آپریشن سب ڈویژن حیسکو سٹیزن کالونی کے 06 اہلکاروں کو مورخہ 26 مارچ 2024 اور 27 مارچ 2024 کو ضروری تفتیش کیلئے طلب کر لیا گیا ہے۔ جن میں

01۔ سرمد میرانی ایکٹنگ ایس ڈی او آپریشن سب ڈویژن حیسکو سٹیزن کالونی۔

02۔ عزیز گوپانگ لائن سپریٹینڈنٹ 

03۔ خالد میمن ایس ڈی سی

04۔ آفتاب ڈاہانی ایس ڈی او

05۔ مہتاب چانڈیو لائن سپریٹینڈنٹ

06. صابر حسین سب ڈویژنل کلرک 

ایف آئی اے کی جانب سے متعلقہ سب ڈویژن کے 02 ایس ڈی اوز اور 02 لائن سپریٹینڈنٹ اور ایس ڈی سی سمیت 06 اہلکاروں کو تفتیش کیلئے طلب کر لیا گیا ہے۔ 

یاد رہے کہ لائن سپریٹینڈنٹ-1 سرمد میرانی اس وقت آپریشن سب ڈویژن حیسکو سٹیزن کالونی میں ایکٹنگ ایس ڈی او کے عہدے پر تعینات ہے۔



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج وزیٹرس روزانہ

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج  وزیٹرس روزانہ
We design display advertise your business card & label contents