Header Ads Widget

حیسکو میرپورخاص: ایف آئی اے کی کاروائی، پرائیویٹ اور بینک عملے سمیت حیسکو کے 45 سے زائد افسران و اہلکاروں پر، ایف آئی آر درج

 بلاگر نیوز مانیٹرنگ ویب ڈیسک | میرپورخاص 

بلاگر نیوز کو موصول ہونے والی انفارمیشن کے مطابق مورخہ 12 مارچ 2024 کو بوقت: صبح 8:15 منٹ پر ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل میرپورخاص کی ٹیم نے سب انسپیکٹر/ انویسٹیگیشن آفیسر وقار احمد کی سربراہی میں کامیاب کاروائی کرتے ہوئے،

آپریشن ڈویژن حیسکو عمرکوٹ کے ملازمین کی ماہانہ تنخواہوں اور دیگر فنڈز میں فراڈ اور کرپشن کے الزامات کی بناں پر درج ایف آئی آر کی مد میں متعدد گرفتاریاں کی ہیں. جس میں حیسکو کے چیف فنانشل آفیسر غیاث الدین حیسکو اکاؤنٹس بجٹ اینڈ بینکنگ سیکشن کے متعدد حیسکو افسران سمیت پرائیویٹ اور فراڈ اور کرپشن کے الزامات میں ملوث بینک ملازمین کو گرفتار کر لیا ہے۔ 


یکم جنوری 2020 سے لیکر یکم اگست 2023 کے عرصے کے دوران حیسکو عمرکوٹ ڈویژن میں ملازمین کی ماہانہ تنخواہوں اور دیگر فنڈز میں خورد بورد کر کے 25 کروڑ 83 لاکھ 23 ہزار ایک سو 29 روپے کا فراڈ اور کرپشن کرنے کا الزام ہے۔ 

ایف آئی آر کے متن میں درج تفصیلات کے مطابق 20 سے زائد پرائیویٹ لوگ یہ لاکھوں اور کروڑوں روپے کی یہ رقم بذریعہ حیسکو اکاؤنٹس آفیسرز اپنے متعلقہ بینک اکاؤنٹس میں ماہانہ وصول کرتے رہے۔  جن میں

01۔ فیضان ندیم BAHL کنری برانچ اکاؤنٹ ہولڈر کے نام پر 15 چیک جاری کیئے گئے۔ جس کی رقم: 04 کروڑ 31 لاکھ 93 ہزار 642 روپے بنتی ہے۔

02۔ عتیق الیکٹرک اسٹور، UBL برانچ اکاؤنٹ ہولڈر کے نام پر، 06 چیک جاری کیئے گئے۔ جس کی رقم: 75 لاکھ 19 ہزار 884 روپے بنتی ہے۔

03۔ ندیم ریاض، BAHL کنری برانچ اکاؤنٹ ہولڈر کے نام پر 05 چیک جاری کیئے گئے۔ جس کی رقم: 89 لاکھ 75 ہزار 361 بنتی ہے۔

04۔ نیو الحفیظ موبائل، BAHL میرپورخاص برانچ اکاؤنٹ ہولڈر کے نام پر 01 چیک جاری کیا گیا۔ جس کی رقم: 08 لاکھ 91 ہزار 325 روپے بنتی ہے۔

اسی طرح یہ پرائیویٹ لوگ جن کے بینک اکاؤنٹس کی تعداد تقریباً 22 بنتی ہے حیسکو اکاؤنٹس آفیسر اور ایگزیکٹو انجنیئرز کی باہمی رضامندی اور تعاون سے یہ موٹی موٹی رقم ہر مہینے طئے شدہ ٹرمز اور کنڈیشن کی بناں پر اپنے بینک اکاؤنٹس میں وصول کرتے رہے۔ جس کا بھانڈہ پھوٹتے ہی ایک بھونچال سا مچ گیا ہے۔

حیسکو اکاؤنٹس اسکینڈل 2020 تا اگست 2023 میں جن افسران پر حیسکو اکاؤنٹس اسکینڈل 2020 تا 2023 میں فراڈ اینڈ کرپشن کے الزامات عائد کیئے گئے ہیں۔ ان میں

01۔ ایگزیکٹو انجنیئر نزاکت علی میمن، فضل الرحمٰن، سروسز خان اور افتخار سومرو شامل ہیں۔

02۔ جبکہ ان ایگزیکٹو انجنیئرز کے پیرڈ میں زوہیب احمد چانڈیو بطور ڈویژنل اکاؤنٹس آفیسر حیسکو عمرکوٹ اپنی خدمات سرانجام دے رہا تھا۔ جس پر ذمہ داری عائد کر دی گئی ہے 

۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج وزیٹرس روزانہ

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج  وزیٹرس روزانہ
We design display advertise your business card & label contents